نشیب و فراز کے درمیان سنسیکس پہلی بار 79000 کے پار پہنچا، نفٹی بھی 24000 کی دہلیز پر

جمعرات کو شروعاتی کاروبار میں سنسیکس 150 پوائنٹ سے زیادہ ٹوٹا، دوسری طرف نفٹی بھی کمزور ہو کر 23850 پر پھسل گیا، اس دوران ٹیک سیکٹر کے شیئرس پر دباؤ نظر آیا۔

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

گزشتہ کچھ دنوں سے شیئر مارکیٹ میں مثبت حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ گھریلو شیئر بازار میں ہفتہ کے چوتھے کاروباری دن، یعنی آج نشیب و فراز والے حالات دیکھنے کو ملے، لیکن اس درمیان شیئر بازار نے ریکارڈ بھی قائم کیے۔ شروعاتی کمزوری سے نمٹنے کے بعد بازار نئے آل ٹائم ہائی پر پہنچ گیا، حالانکہ اوپری سطح میں بازار میں ایک بار پھر بکوالی دیکھنے کو ملی۔

جمعرات کو پہلی بار سنسیکس 79000 کے پار پہنچنے میں کامیاب رہا اور یہ ایک بڑی خبر ہے۔ دوسری طرف نفٹی بھی پہلی بار 24000 کے انتہائی قریب پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ کاروباری سیشن کے دوران سنسیکس اپنی نئی اعلیٰ سطح 79033.91 پر پہنچ گیا، اور نفٹی کی بات کریں تو وہ بھی اپنی اعلیٰ سطح 23974.70 تک جانے میں کامیابی حاصل کر لی۔


اس سے قبل جمعرات کو گھریلو شیئر بازار میں گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ آج شروعاتی کاروبار میں سنسیکس 150 پوائنٹ سے زیادہ ٹوٹ گیا۔ دوسری طرف نفٹی بھی کمزور ہو کر 23850 سے نیچے چلا گیا۔ اس دوران ٹیک سیکٹر کے شیئرس پر دباؤ نظر آیا۔ ویسے انڈیا سیمنٹ کے شیئر 11 فیصد تک چڑھ گئے۔ صبح 9 بج کر 40 منٹ پر سنسیکس 69.58 (0.08 فیصد) پوائنٹ پھسل کر 23846.75 پر پہنچ گیا۔ حالانکہ بعد میں حالات بہتر ہوئے اور نفٹی اپنی نئی اعلیٰ سطح پر پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔