دہلی ایئر پورٹ پر شروع ہوا سیلف ڈراپ بیگیج سسٹم، اب مسافر 30 سیکنڈ کے اندر چیک اِن کرسکیں گے
اس سروس کے شروع ہونے کے ساتھ دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ملک کا پہلا اور دنیا کا دوسرا ایئرپورٹ بن گیا ہے۔ کناڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر یہ سروس پہلے سے موجود ہے۔
دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) نے دہلی ایئرپورٹ پر ایک نئی سروس شروع کی ہے۔ یہ نئی سروس چیک ان کے دوران لگنے والے وقت کو کم کر دے گی۔ اس سروس کا نام ’سیلف ڈراپ بیگیج مشینس‘ ہے۔ اس نئی سروس کے ذریعے مسافر اب 30 سیکنڈ کے اندر اپنا سامان ڈراپ کرنے سے لے کر بیگیج ٹیگ لینے اور بورڈنگ پاس پرنٹ کر سکیں گے۔
ڈی آئی اے ایل کے مطابق اس سروس کے شروع ہونے کے ساتھ ہی دہلی ہندوستان کا پہلا اور دنیا کا دوسرا ایئر پورٹ بن گیا ہے جہاں یہ سہولت موجود ہے۔ دہلی ایئرپورٹ سے پہلے ٹورنٹو، کینیڈا میں بھی یہی سہولت موجود ہے۔ ہوائی اڈے نے مسافروں کے لیے ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 پر لگ بھگ 50 سیلف سروس بیگ ڈراپ (ایس ایس بی ڈی) یونٹ قائم کیے ہیں۔ یہ یونٹ فی الحال تین ایئر لائنز ایئر انڈیا، انڈیگو اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ عام طور پر ہوائی اڈے پر سامان ڈراپ کرنے میں تقریباً ایک منٹ کا وقت لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اروندھتی رائے کے خلاف دہلی پولیس نے تیار کی چارج شیٹ
اس نئی سروس میں چیک ان ڈیسک سے لے کر بورڈنگ پاس پرنٹ کرنے اور کامن یوز سیلف سروس (سی یو ایس ایس) کیوسک پر سامان کے ٹیگ لینے تک سب کچھ شامل ہے۔ ڈی آئی اے ایل کا کہنا ہے کہ بیگج ڈراپ یونٹ تک پہنچنے کے بعد مسافروں کو اپنا بورڈنگ پاس اسکین کرنا ہوگا اور اپنے بیگ کنویئر بیلٹ پر رکھنے ہوں گے۔ ڈی آئی اے ایل کے مطابق اس عمل کو مزید جدید بنا کر سیلف سروس بیگ ڈراپ یونٹ تیار کیا گیا ہے۔ اس عمل میں بورڈنگ پاس یا بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی چیک ان کے عمل میں لگنے والا وقت ایک منٹ سے کم ہو کر 30 سیکنڈ رہ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک کی موت، 9 زخمی
’سیلف ڈراپ بیگیج مشینس کیسے کام کرتا ہے؟
مسافر ہوائی اڈے پر سی یو ایس ایس کیوسک سے اپنے بیگ کا ٹیگ لے سکتے ہیں اور اسے جوڑ سکتے ہیں۔
اس کے بعد بیگ کو سیلف بیگج ڈراپ کے کنویئر بیلٹ پر رکھا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد ایک سنگل کلک کے ساتھ ایس بی ڈی مشین پر ایئر لائن کی ایپلی کیشن کھل جائے گی۔
مسافروں کو اس اپلی کیشن پر سیلف ڈیکلریشن فارم پر ٹک کرنا ہوگا۔
اس کے بعد سسٹم تمام متعلقہ معیارات کو چیک ان کرے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔