جمہوری نظام میں صحافت کا کردار اہم ہے: گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا کہ کووڈ کی وبا کے دوران اخبارات کی اشاعت میں بہت سے نئے چیلنجز تھے۔ حکومت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کو مثبت انداز میں عوام تک پہنچانے میں اخبارات کا اہم کردار ہے۔

اشوک گہلوت، تصویر یو این آئی
اشوک گہلوت، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جودھ پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں صحافت کا اہم رول ہوتا ہے۔ اشوک گہلوت آج یہاں روزنامہ جلتیپ اور ماہنامہ مانک پتریکا کے مشترکہ زیر اہتمام مانک النکرن تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وبا کے دوران اخبارات کی اشاعت میں بہت سے نئے چیلنجز تھے۔ حکومت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کو مثبت انداز میں عوام تک پہنچانے میں اخبارات کا اہم کردار ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کے مشکل وقت میں مہاتما گاندھی کے خیالات بہت اہم ہیں۔ ہندوستان کو پوری دنیا میں مہاتما گاندھی کے نام سے ایک الگ پہچان ملی ہے۔ گاندھی جی کے نظریات نے ملک کی آزادی کی تحریک کو متاثر کیا۔ پچھلی مرکزی حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے، گاندھی کے یوم پیدائش یعنی 2 اکتوبر کو پوری دنیا میں یوم عدم تشدد کے طور پر منایا گیا۔


اشوک گہلوت نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ریاست میں بہترین بندوبست کیا گیا تھا۔ یہاں کے بھیلواڑہ ماڈل کو ملک بھر میں سراہا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجستھان میں چلائی جا رہی عوامی فلاحی اسکیموں کی آج پورے ملک میں بات کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔