کورونا انفیکشن سے راحت: ملک میں پچھلے کچھ دنوں سے کسی مریض کی نہیں ہوئی موت
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی آٹھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیس سامنے آئے ہیں، دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسوں میں کمی آئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں پچھلے کچھ دنوں سے کورونا انفیکشن سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,658 ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.98 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک فعال کیس میں اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 3,846 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں 151 افراد کورونا سے ٹھیک ہونے سے ان کی مجموعی تعداد 4,41,40,743 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی آٹھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیس سامنے آئے ہیں، دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسوں میں کمی آئی ہے۔ کیرالہ میں چھ فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,409 ہوگئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67 لاکھ 54 ہزار 340 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 524 ہے۔ کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے دو فعال کیسوں میں اضافے کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,390 ہوگئی ہے۔ اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 40,29,890 اور مرنے والوں کی تعداد 40,306 تک پہنچ گئی ہے۔
مہاراشٹر میں چار فعال معاملات کم ہو کر 196 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 31 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 79 لاکھ 87 ہزار 626 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,408 پر مستحکم ہے۔ راجستھان میں کورونا انفیکشن کے چھ ایکٹیو کیس بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی مجمیوعی تعداد 74 ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 13,05,599 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 9,653 ہو گئی ہے۔ اوڈیشہ میں کورونا کے پانچ کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی مجموعی تعداد 101 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 13,27,192 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9,205 ہے۔
تمل ناڈو میں کورونا کے چار ایکٹیو کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی مجموعی تعداد 58 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 35,56,168 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 38,049 پر برقرار ہے۔ تلنگانہ میں کورونا انفیکشن کے تین معاملات میں کمی کے ساتھ ان کی تعداد کم ہو کر 70 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,37,032 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4,111 پر برقرار ہے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں کورونا کے تین کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 10 ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اب تک 1,73,516 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 1,975 پر برقرار ہے۔ یہ راحت کی بات ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں انڈمان اور نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، دادرا اور ناگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، جھارکھنڈ، ناگالینڈ اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کا کوئی نیا فعال کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔