مغربی بنگال میں زیر تربیت ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل انتہائی ہولناک، حکومت انصاف کو یقینی بنائے: این ایس یو آئی

طلبا تنظیم این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے آر جی کر میڈیکل کالج میں پیش آئے وحشیانہ واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کو جلد از جلد سخت سزا دی جانی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>ورون چودھری / آئی اے این ایس</p></div>

ورون چودھری / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال میں کچھ دنوں قبل ایک زیر تربیت ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری اور قتل کا انتہائی شرمناک و بہیمانہ معاملہ پیش آیا تھا جس کو لے کر پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس معاملے میں کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے آواز اٹھاتے ہوئے قصورواروں کو جلد از جلد سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’آر جی کر میڈیکل کالج میں ہولناک عصمت دری اور قتل معاملہ میں متاثرہ کو انصاف ملنا چاہیے۔ ریاستی حکومت کو مکمل تحقیقات کرانی چاہیے تاکہ تمام مجرمین کو گرفتار کر سزا دی جا سکے۔ حکومت کو تمام طبی پیشہ ور افراد کے لیے ایک محفوظ ماحول کی ضمانت بھی دینی چاہیے۔‘‘


ورون چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آر جی کر میڈیکل کالج میں زیر تربیت ڈاکٹر کی وحشیانہ عصمت دری اور قتل کو تین دن گزر چکے ہیں۔ یہ ایک ایسا حادثہ ہے جس نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس معاملے میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے مقامی باشندے اور ڈاکٹر طبقہ قصورواروں کو سخت سزا دینے اور سی بی آئی کے ذریعہ آزادانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو کہ درست ہے۔ ساتھ ہی تمام ڈاکٹرس کے لیے سنٹرل پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کا بھی مناسب مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ورون چودھری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ این ایس یو آئی طبی پیشہ ور افراد کے ساتھ انتہائی مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ ڈاکٹرس محفوظ ماحول کے مستحق ہیں تاکہ عوام کی خدمت کرنے میں انھیں کوئی دقت نہ پیش آئے۔ جو حادثہ پیش آیا ہے وہ انتہائی گھناؤنا ہے، اس لیے فوری اور فیصلہ کن انصاف کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔