لکھیم پور تشدد: ملزم آشیش مشرا کی رہائی کی صورت میں راکیش ٹکیت نے جیل کے باہر دھرنا دینے کا کیا اعلان

رپورٹس کے مطابق لکھیم پور تشدد معاملے کے ملزم آشیش مشرا کی رہائی آج شام تک ہو سکتی ہے، اس سلسلے میں راکیش ٹکیت نے اعلان کر دیا ہے کہ ایسا ہوا تو وہ جیل کے باہر دھرنے پر بیٹھ جائیں گے۔

راکیش ٹکیت، تصویر آئی اے این ایس
راکیش ٹکیت، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

لکھیم پور تشدد معاملے کے ملزم آشیش مشرا کی رہائی سے متعلق کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے دھرنے کی تنبیہ دی ہے۔ راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ کسانوں پر گاڑی چڑھانے والے ملزم آشیش مشرا اگر جیل سے باہر آیا تو ہم جیل کے باہر ہی دھرنے پر بیٹھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ لکھیم پور میں کسانوں پر گاڑی چڑھانے کے ملزم آشیش مشرا کی آج شام تک رہائی ہو سکتی ہے۔ فی الحال جو ممکنہ وقت ہے وہ 5 بجے بتایا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے دھرنا دینے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ کسان فیملی کو جب تک انصاف نہیں ملتا تب تک ہم یہ لڑائی لڑتے رہیں گے۔ راکیش ٹکیت نے واضح لفظوں میں کہا کہ کسان فیملی کے ساتھ ہم جیل سے باہر دھرنا دیں گے۔


اس سے پہلے ایک جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ کسانوں کو مارنے والا اتنی جلدی جیل سے باہر کیسے آ رہا ہے۔ انھوں نے آشیش مشرا کی رہائی سے متعلق ہو رہی کاغذی کارروائی کے درمیان مہلوک کسانوں کے کنبہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ جب تک انصاف نہیں ملتا، ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔