راجستھان بجٹ 2022: گہلوت حکومت نے پیش کیا ریاست کا پہلا زرعی بجٹ

راجستھان میں بجٹ کی تاریخ میں ایسا پہلا موقع ہے جب ریاست کا زرعی بجٹ الگ سے پیش کیا گیا ہے، اس میں حکومت نے کسانوں کے لیے کئی بڑے اعلانات کیے ہیں۔

اشوک گہلوت، تصویر ٹوئٹر @ashokgehlot51
اشوک گہلوت، تصویر ٹوئٹر @ashokgehlot51
user

قومی آواز بیورو

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست کا بجٹ 23-2022 پیش کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گہلوت نے چوتھی بار ریاست کا بجٹ پیش کیا، لیکن اس بار بجٹ پیش کرتے ہوئے انھوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ راجستھان میں پہلی بار ریاست کا زرعی بجٹ الگ سے پیش کیا گیا ہے۔ اس میں حکومت نے کسانوں کے لیے کئی بڑے اعلانات کیے ہیں۔ آئیے یہاں دیکھتے ہیں کہ راجستھان کی کانگریس حکومت نے کسانوں کے لیے کیا کیا اہم اعلانات کیے:

  • ایک لاکھ غیر زرعی کنبوں کو بھی قرض ملے گا اور کسانوں کے لیے حکومت ڈرون خریدے گی۔

  • گرین ہاؤس زراعت کے لیے 400 کروڑ روپے کا اعلان، مائیکرو سینچائی مشن کے لیے 2000 کروڑ روپے مختص۔

  • سولر پمپ کے لیے 500 کروڑ کا گرانٹ، ٹڈیوں کے حملے سے بچنے کے لیے 1000 ڈرون دیئے جائیں گے۔

  • ’راجستھان ادیانکی وکاس نگم‘ کا قیام، مسالہ فصلوں کا 3000 ہیکٹیئر علاقہ میں ڈیولپمنٹ اور ایک لاکھ کسانوں کو سولر پمپ کے لیے 500 کروڑ کا گرانٹ۔

  • ’مکھیہ منتری کرشک ساتھی‘ منصوبہ کا بجٹ 2 ہزار کروڑ سے بڑھا کر 5000 کروڑ کرنے کا اعلان، ڈویژنل ہیڈکوارٹرس پر مائیکرو ایریگیشن کا سنٹر آف ایکسیلنس کی تعمیر۔

  • راجستھان آرگینک فارمنگ مشن شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ آرگینک فارمنگ مشن شروع کیا جائے گا۔ راجستھان میں محفوظ زراعتی مشن شروع ہوگا، گرین ہاؤس، شیڈنیٹ ہاؤس میں زراعت کے لیے ٹی ایس پی علاقہ کے کسانوں کو 25 فیصد زیادہ گرانٹ دیا جائے گا۔


  • آئندہ دو سال میں 20 ہزار کسانوں کو 400 کروڑ کا گرانٹ دیا جائے گا۔

  • ملیٹ پروسیسنگ یونٹ کے لیے 40 کروڑ گرانٹ دی جائے گی۔ جودھپور میں بجرے کا سنٹر آف ایکسیلنس بنے گا۔

  • راجستھان فصل سیکورٹی مشن شروع ہوگا۔ 35 ہزار کسانوں کو زراعت کی تاربندی کے لیے گرانٹ دی جائے گی۔

  • کسانوں کو سینچائی کے لیے دن میں بجلی گرانٹ دی جائے گی۔ اس سال 20 ہزار کروڑ کے کوآپریٹو فصلی قرض تقسیم کیے جائیں گے، 5 لاکھ نئے کسانوں کو فصلی قرض دیئے جائیں گے۔

  • ایسٹرن راجستھان کینال پروجیکٹ کے لیے ای آر سی پی کارپوریشن کا اعلان، ای آر سی پی کے لیے 9600 کروڑ کا التزام۔

  • بغیر زمین والے زرعی مزدوروں کو 5000 روپے کی امداد کا اعلان۔

  • دودھ پروڈکشن کرنے والوں کو بڑی راحت، دودھ پر گرانٹ کی رقم دو روپے سے بڑھا کر پانچ روپے کرنے کا اعلان۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔