راجستھان: اودے پور میں دعوت کا کھانا کھا کر 22 افراد پہنچے اسپتال، 3 لوگوں کی موت

ساون کیارا گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں تقریباً 100 لوگوں نے شرکت کی، کھانا کھانے کے بعد جب لوگ گھر لوٹے تو کئی لوگوں کی طبیعت خراب ہو گئی، الٹیوں کی شکایت کے بعد انھیں اسپتال لے جایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فوڈ پوئزننگ / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فوڈ پوئزننگ / تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

راجستھان میں شادی کی ایک تقریب کے دوران کھانا کھانے کے بعد اچانک کئی لوگوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔ فوری طور پر بیمار لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن راستے میں ہی تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں لوگوں کی موت علاج کے دوران ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم 22 لوگوں کا علاج اب بھی جاری ہے۔

واقعہ راجستھان کے اودے پور ضلع واقع کوٹڈا تھانہ حلقہ کا ہے۔ ساون کیارا گاؤں میں گزشتہ شب (27 مئی) کو ایک شادیب کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ ہو گئی اور اس سے کئی لوگوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ طبیعت بگڑنے کے بعد ایک خاتون سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ علاوہ ازیں 22 لوگوں کو کوٹڈا اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے 18 لوگوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں گجرات بھیج دیا گیا۔


بتایا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریب میں عشائیہ کا انتظام تھا۔ اس میں دلہن والوں کی طرف سے بورڈی پھلا اور گودلواڑا علاقہ کے تقریباً 100 لوگ کھانے میں شامل ہونے ساون کیارا آئے تھے۔ کھانا کھانے کے بعد جب لوگ واپس گھر لوٹے تبھی ان کو عجیب کیفیت کا احساس ہوا۔ کچھ لوگوں کو الٹیاں ہونے لگیں اور دھیرے دھیرے طبیعت بگڑنے لگی، جس کے بعد انھیں اسپتال لے جانا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔