بہار میں بارش سے بگڑے حالات، کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر

بہار میں گزشتہ ایک ہفتے سے ہو رہی مسلسل بارش نے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے اور ندیاں خطرے کے نشان کو عبور کر کے کئی اضلاع کے دیہاتوں میں داخل ہو گئی ہیں

بہار میں بارش / آئی اے این ایس
بہار میں بارش / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

پٹنہ: بہار میں گزشتہ ایک ہفتے سے ہو رہی مسلسل بارش نے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے اور ندیاں خطرے کے نشان کو عبور کر کے کئی اضلاع کے دیہاتوں میں داخل ہو گئی ہیں۔ دریں اثنا، کوسی، کملا بالن، گنڈک، باگمتی اور مہانندا ندیاں اپھان پر ہیں۔

سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے مطابق بینی آباد میں باگمتی خطرے کے نشان سے 65 سینٹی میٹر اوپر ہے، جبکہ جے نگر میں کملا بالن ندی 30 سینٹی میٹر اور مدھوبنی ضلع کے جھانجھار پور میں خطرے کے نشان سے 51 سینٹی میٹر اوپر ہے۔


سپول ضلع کے باسوا میں کوسی ندی خطرے کے نشان سے 134 سینٹی میٹر اور کھگڑیا ضلع کے بلتارا میں 37 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ ادھر، مہانندا ندی کشن گنج کے طیب پور اور پورنیہ ضلع کے ڈھیگرا گھاٹ میں اپھان پر ہے۔ ارریہ میں پرمان ندی خطرے کے نشان سے 43 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ بہار چونکہ ترائی کا علاقہ ہے اس لیے نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے ان دریاؤں میں پانی جمع ہو جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں شمالی بہار کے بیشتر اضلاع میں اوسطاً 50 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے۔ والمیکی نگر میں 68 سینٹی میٹر، چنپٹیا میں 90 سینٹی میٹر، سمستی پور میں 84 سینٹی میٹر، روزیرا میں 70 سینٹی میٹر، ڈمریا گھاٹ میں 91 سینٹی میٹر، کھگڑیا میں 54 سینٹی میٹر اور بینی آباد میں 68 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔