دہلی میں منکی پوکس انفیکشن کا تیسرا کیس ملا
مغربی دہلی کا ایک 34 سالہ رہائشی جو منکی پوکس وائرس کا پہلا کیس تھا، صحت یاب ہو گیا ہے اور اسے منگل کو لوک نائک اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
نائیجیریا کے ایک شخص میں منکی پوکس وائرس (ایم پی وی) کے انفیکشن کے دوسرے کیس کا پتہ چلنے کے ایک دن بعد افریقہ سے تعلق رکھنے والا ایک دیگر شخص بھی انفیکشن سے مثبت ملا ہے۔ قومی راجدھانی میں منکی پاکس کا یہ تیسرا معاملہ ہے۔
دہلی نے پیر کی شام نائجیریا کے ایک 35سالہ شخص میں ایم پی وی کا دوسرا کیس درج کیا گیا تھا، جبکہ اس کے ساتھ رابطے میں آنے والے دو اور افراد کو بھی وائرس کے شبہ میں رکھا گیا تھا۔ نیا کیس ان مشتبہ افراد میں سے ایک کا ہے جس کی رپورٹ آج آئی ہے اور ایم پی وی انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
دریں اثنا، ایک نائیجیرین خاتون کو بخار اور جلد کے زخموں کی شکایت کی وجہ سےایم پی وی مریض کے رابطے میں آنے کا شبہ ہے۔ تمام مشتبہ اور تصدیق شدہ مریضوں کو لوک نائک اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج طے شدہ اصولوں کے مطابق کیا جا رہا ہے۔
قومی دارالحکومت میں اس کے علاوہ مغربی دہلی کا ایک 34 سالہ رہائشی جو منکی پوکس وائرس کا پہلا کیس تھا، صحت یاب ہو گیا ہے اور اسے منگل کو لوک نائک اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ دہلی میں اب تک منکی پاکس کے تین کیس سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے ایک صحت یاب ہو گیا ہے جبکہ دو کو ایکٹیو انفیکشن ہے جبکہ دو مزید کو ایم پی وی بیماری کا شبہ ہے۔
دریں اثنا، کیرالہ نے آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آئے ایک اور شخص میں اس بیماری کی اطلاع دی، جس سے ریاست میں ایم پی وی کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی، جس میں ایک موت بھی شامل ہے۔
مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈاویہ نے کل پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک میں اب تک آٹھ معاملات کا پتہ چلا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب تک ہندستان میں منکی پوکس وائرس کے آٹھ کیسز کا پتہ چلا ہے۔ ان میں سے پانچ کی بین الاقوامی سفر (یو اے ای) کی تاریخ ہے، جبکہ باقی تین مقامی طور پر متاثر پائے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔