دہلی میں بارش کی واپسی، آئی ایم ڈی نے جاری کی وارننگ

محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اور گرد و نواح میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش ہونے جا رہی ہے۔ موسم کا مزاج بدلے گا تو ماحول خوشگوار رہے گا۔ جس کا دہلی کے عوام کو بے صبری سے انتظار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر / @ANI</p></div>

موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر / @ANI

user

قومی آواز بیورو

تقریباً پورے ملک میں مانسون پہنچ چکا ہے لیکن دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں ابھی بھی بارش کی وہ جھڑی  نہیں لگی ہے جس سے گرمی سے راحت مل سکے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کا اندازہ ہے کہ آج سے ملک کے دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کے بعد اب راحت کی باری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اور گرد و نواح میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش ہونے جا رہی ہے۔ موسم کا مزاج بدلے گا تو ماحول خوشگوار رہے گا۔ جس کا دہلی کے عوام کو بے صبری سے انتظار ہے۔ مانسون کی آمد کے بعد دہلی-این سی آر میں کافی امس کی صورتحال ہے لیکن اب امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس سے راحت مل سکتی ہے۔


آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں اگلے سات دنوں تک آسمان ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اگلے دو دنوں میں دہلی-این سی آر میں ہلکی سے بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یکم جولائی کو دہلی میں بارش کے امکان کی پیش گوئی بھی کی تھی اور اورنج الرٹ بھی جاری کیا تھا لیکن بارش ہونے کے بجائے بادل آسمان پر چکر لگاتے رہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ آج سے موسم کے انداز میں تبدیلی آسکتی ہے، بادل چھائیں گے اور بارش ہوتی رہے گی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی میں 2 اور 3 جولائی کو بھاری بارش اور 4 سے 6 جولائی تک درمیانی بارش کا امکان ہے اور اس کے بعد بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری رہنے کی امید ہے۔ آج درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 پوائنٹس گر کر 33 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔