رائے دہندگان کا شکریہ ادا کرنے راہل، پرینکا و سونیا گاندھی 11 جون کو جائیں گے رائے بریلی

راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور سونیا گاندھی ایک ساتھ رائے بریلی جائیں گے اور وہاں پر لوگوں سے ملیں گے اور ان کا شکریہ ادا کریں گے۔ اس کے بعد 12 جون کو راہل گاندھی وائناڈ بھی جا سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی، راہل گاندھی کی سیلفی</p></div>

سونیا گاندھی، راہل گاندھی کی سیلفی

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات میں رائے بریلی کے رائے دہندگان نے کانگریس کو بھرپور ووٹ دیا۔ انڈیا الائنس کے تحت رائے بریلی سے کانگریس کے امیدوار راہل گاندھی کو رائے بریلی کی عوام نے پہلی بار یہاں سے کامیاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بھیجا ہے۔ عوام نے انہیں ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کیا ہے۔ اس کامیابی کے لیے رائے بریلی کے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کرنے کی غرض سے راہل، پرینکا اور سونیا گاندھی 11 جون کو رائے بریلی جائیں گے۔

راہل گاندھی نے دو پارلیمانی سیٹ رائے بریلی اور وائناڈ سے انتخابی میدان میں تھے۔ وائناڈ کی سیٹ پر بھی انہوں نے اپنے مد مقابل سی پی آئی کی امیدوار اینی راجا کو بھرپورووٹوں سے شکست دی۔ خبروں کے مطابق 11 جون کو راہل، پرینکا اور سونیا گاندھی رائے بریلی جائیں گے۔ وہ وہاں پر لوگوں سے ملیں گے اور ان کا شکریہ ادا کریں گے۔ خبروں کے مطابق رائے بریلی کے بعد 12 جون کو راہل گاندھی وائناڈ بھی جا سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ راہل گاندھی پہلی بار رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑے ہیں۔ ان سے قبل سونیا گاندھی یہاں سے ایم پی تھیں۔ صحت کی وجہ سے سونیا گاندھی نے اس بار لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لیا اور رائے بریلی کی اپنی نشست راہل گاندھی کو دے دی۔ راہل گاندھی نے یہاں سے 3,90,030 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ اس الیکشن میں انہیں 6,87,649 ووٹ ملے جبکہ حریف بی جے پی کے دنیش پرتاپ سنگھ کو 2,97,619 ووٹ ملے۔ راہل گاندھی نے وایناڈ سیٹ پر بھی بڑی جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے سی پی آئی امیدوار اینی راجہ کو 3,64,422 ووٹوں سے شکست دی۔ یہاں انہیں کل 6,47,445 ووٹ ملے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔