صدر جمہوریہ سے ملاقات نہ ہونے پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ مایوس، علامتی دھرنے کا اعلان

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ صدر جمہوریہ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے لیکن انھیں ملاقات کا وقت نہیں دیا گیا جس کے سبب انھوں نے دہلی واقع راج گھاٹ پر علامتی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چندی گڑھ: صدر جمہوریہ سے ملاقات کا وقت نہ ملنے پر پنجاب کے وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے منگل سے دہلی کے راج گھاٹ پر علامتی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ کیپٹن سنگھ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ راج گھاٹ پر اراکین اسمبلی کے ساتھ دھرنے پر بیٹھیں گے تاکہ ریلوے وزارت کی جانب سے ریاست میں مال گاڑیوں کی اجازت نہ دیئے جانے کی وجہ سے پیدا شدہ بجلی کے بحران اور اشیائے ضروری کی سنگین صورتحال کی جانب مرکز کی توجہ مبذول کرائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں مال گاڑیوں کو ملتوی کیے جانے سے پیدا شدہ بحران اور گہرا ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تمام تھرمل پاور پلانٹ بند ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی زراعت اور سبزیوں کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔


وزیراعلی نے کہا کہ دہلی میں حکم امتناعی نافذ ہونے کے مدِ نظر ریاست کے اراکین اسمبلی پنجاب بھون سے چار چار کے گروپ میں بابائے قوم کی سمادھی پر جائیں گے۔ وہ خود بھی صبح 10.30 بجے دھرنے کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے دوسری سیاسی جماعتوں سے بھی ریاست کے مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان دھرنوں میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔