دہلی این سی آر میں ہوا کا معیار خراب، دھند نے آسمان کو گھیرا

غازی پور، آنند وہار جیسے علاقوں میں ہوا کے معیار کی سطح خطرناک تھی۔ این سی آر کے قرب و جوار میں ہوا کا معیار بھی بہت خراب ہے۔ اسی کے ساتھ شمالی ریاستوں کے بہت سارے علاقوں میں ہوا کا معیار خراب ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں اتوار کی صبح ہوا کے معیار میں کوئی بہتری نہیں آئی اور دھند نے آسمان کو گھیرے میں لئے رکھا، سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق آج صبح ہوا کی کوالٹی انڈیکس 365 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی بدتر‘ زمرے میں ہے آج صبح کم سے کم درجہ حرارت گیارہ اعشاریہ چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ رطوبت کی سطح 77 فیصد رہی۔

غازی پور، آنند وہار جیسے متعدد علاقوں میں ہوا کے معیار کی سطح خطرناک تھی۔ این سی آر کے قرب و جوار میں ہوا کا معیار بھی بہت خراب ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمالی ریاستوں کے بہت سارے علاقوں میں ہوا کا معیار بہت خراب ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہریانہ اور پنجاب میں پرالی جلانے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نہ صرف قومی دارالحکومت بلکہ آس پاس کی ریاستوں میں بھی ہوا کے معیار کو خراب کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔