مودی حکومت میں چھایا ہے بجلی، نوکری، مہنگائی کا بحران: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آٹھ سالہ دور اقتدار کے دوران خراب حکمرانی کو ہی فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے ملک کا عام آدمی آج طرح طرح کے مسائل سے جوجھ رہا ہے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں جاری بجلی بحران کے درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ انہوں نے آٹھ سال کے اپنے دور اقتدار کے دوران خراب حکمرانی کو ہی فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے ملک کا عام آدمی آج طرح طرح کے بحران سے جوجھ رہا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں عوام بے حد متاثر رہا ہے۔ ملک کا عام آدمی نہ صرف بجلی کے بے مثال بحران سے دو چار ہے بلکہ ان کے سامنے بے روزگاری، کسانوں کی بدحالی اور مہنگائی چیلنج بن کر کھڑی ہے۔ مودی حکومت ان بحرانوں سے نمٹنے میں بے بس ثابت ہو رہی ہے۔


راہل گاندھی نے فیس بک اور ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ ’’بجلی کا بحران، نوکریوں کا بحران، کسان بحران، افراط زر کا بحران۔ وزیراعظم مودی کے آٹھ سال کی خراب حکومت کی یہ ایک کیس اسٹڈی ہے کہ ایک وقت دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشتوں میں سے ایک رہی ہماری معیشت کو کیسے برباد کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔