پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نویں دن بھی مستحکم

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں گراوٹ آئی۔

پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں مسلسل نویں دن بھی دونوں ایندھنوں کے دام مستحکم رہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں گراوٹ آئی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان دونوں ایندھنوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ اس کا اثر آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے۔


بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار ہے۔ گھریلو بازار میں ہفتہ کو نویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ( آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.87 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔

شہر کا نام——پیٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 103.87-————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ ————104.67——————-89.79

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔