کورونا بحران: ریلوے خدمات 20 مہینوں کے بعد بحال
ریلوے نے ٹرینوں کو لے کر کووڈ-19 بحران کے وقت میں اٹھائے گئے اقدام کو واپس لے لیا ہے، جس کے بعد انڈین ریلوے خدمات 20 مہینوں کے بعد ایک مرتبہ پھر بحال ہو گئیں
نئی دہلی: انڈین ریل نے کووڈ-19 کے بحران کے وقت اٹھائے گئے اقدام کو واپس لے لیا ہے، جس کے بعد ریلوے خدمات 20 مہینوں کے بعد بحال ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرینوں سے اسپیشل کا درجہ بھی ہٹا دیا گیا ہے اور اب ٹرینیں کورونا بحران سے پہلے کی طرح عام رہیں گی۔ اس کے علاوہ کرایہ پہلے کے برابر ہی وصول کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : برٹنی اسپیئرز والد کی ’سرپرستی‘ سے آزاد!
خیال رہے کہ کورونا بحران کے سبب ریلوے نے ٹرینوں کو اسپیشل کیٹیگری میں چلانے کی شروعات کی تھی۔ اس کا مقصد ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کو محدود رکھنا تھا۔ اسپیشل کیٹیگری کی ٹرینوں کا کرایہ عام ٹرینوں کے مقابلہ 30 فیصد زیادہ وصول کیا جاتا ہے۔ ٹرین اب اپنے پرانے نمبر کے ساتھ ہی چلیں گی اور ان میں ’صفر‘ منسلک نہیں کیا جائے گا۔
سیکنڈ کلاس میں کورونا پروٹوکول کے سبب ریزرویشن اب بھی ضروری ہوگا۔ تاہم ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے لئے احتیاط برتنا اب بھی ضروری ہے۔ فی الحال 95 فیصد میل ایکسپریس ٹرنیں پٹری پر لوٹ چکی ہیں لیکن ان میں سے تقریباً 25 فیصد ٹرینیں تاحال اسپیشل کیٹیگری میں چل رہی ہیں اور ان ٹرینوں میں 30 فیصد زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ پسینجر ٹرینوں میں بھی تقریباً 70 فیصد ٹرینوں کو میل ایکسپریس کا درجہ دیا گیا ہے، جس سے ان کے لئے بھی مسافروں کو زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ ریلوے میں کورونا بحران کے پہلے تقریباً 1700 میل ایکسپریس ٹرینیں چلتی تھیں، ان میں سے بیشتر ٹرینوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔ وہیں، تقریباً 3500 پسینجر ٹرینیں کووڈ کے پہلے چلا کرتی تھیں لیکن ان میں سے تقریباً 1000 ٹرینیں ہی موجودہ وقت میں چلائی جا رہی ہیں۔ جبکہ ہر زون کی تمام مضافاتی ٹرینوں کو شروع کیا جا چکا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔