امیٹھی میں ’سلینڈر‘ والے لوگ اب ’سرینڈر‘ کر رہے ہیں، اسمرتی ایرانی پر اکھلیش یادو کی سخت تنقید

اکھلیش یادو نے کہا کہ جو لوگ جھوٹ بول رہے ہیں ان کو بھگا دو یہ الیکشن ملک کے مستقبل کا الیکشن ہے۔ کے ایل شرما امیٹھی سے لاکھوں ووٹوں سے جیت رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو/ تصویر: یو این آئی</p></div>

اکھلیش یادو/ تصویر: یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

 سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما کے حق میں انتخابی مہم چلائی۔ اس دوران انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ امیٹھی میں ’سلینڈر‘ والے لوگ اب ’سرینڈر‘ کر رہے ہیں۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنہوں نے 13 روپئے کلو میں چینی نہیں دی ہے اسے امیٹھی کے لوگ ووٹ نہیں دیں گے، وہ ہمیشہ کے کے لیے ’اسمرتی‘ (یادگار) ہو جائیں گی۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سب سے پہلے میں نند بابا کے مقدس مقام پر سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ نند بابا اور آپ کی دعاؤں سے کانگریس پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ حال ہی میں ایک اور شخص ہے جس نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ سنا ہے جب سے اس نے ہمیں دھوکہ دیا ہے اس کے پاس نئی نئی گاڑی آگئی ہے۔ دھوکہ دینے والے لوگ ایک گاڑی میں بیٹھ کر اندھیری رات میں فلیٹ دیکھنے گئے تھے۔


ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ پارلینمٹ کی کل سیٹوں میں سے 400 سیٹیں نفی کردی جائیں تو 140 سیٹیں بچتی ہیں۔ عوام نے طے کر لیا ہے کہ بی جے پی والوں کو اس بار 140 سیٹوں کے لیے بھی ترسا دیں گے۔ یہ لوگ آئین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہمارے اور آپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں۔ جو لوگ آئین تبدیل کرنے نکلے ہیں کیا آپ ان کو نہیں بدلیں گے ؟ آپ ڈر تو نہیں جائیں گے؟ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ جانوروں اور پرندوں کو بھی ہراساں کرتے ہیں۔ کیوٹو (کاشی) کے رکن پارلیمنٹ (پی ایم مودی) نے کہا تھا کہ کھلے مویشیوں کے مسئلے کا حل ہو  جائے گا۔ آج حالات یہ ہے کہ کسانوں کو اپنے کھیتوں کی رکھوالی کرنی پڑ رہی ہے۔ ہمارے ایک ساتھی نے سارس سے دوستی کر لی تو اسے پکڑ کر لے گئے مگر جو پریشان کر رہے ہیں اسے کھلا چھوڑے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔