تھانوں کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جائیں گی بدعنوان پولس اہلکاروں کی تصویریں

مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب بدعنوان پولس افسروں اور پولس اہلکاروں کی تصویریں ان کے گناہ کے ساتھ تھانوں کے نوٹس بورڈ پر لگائی جائیں گی۔

آفس وزارت داخلہ، تصویر آئی اے این ایس
آفس وزارت داخلہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بدعنوانی میں ملوث پولس افسران و اہلکاروں کے لیے ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ اب بدعنوان پولس والوں کی تصویریں ان کے گناہ کے ساتھ تھانوں کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ یہ نمائش صرف پولس تھانوں تک ہی محدود نہیں ہوگی بلکہ افسران اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں گے۔

مرکزی وزارت داخلہ ملک کی داخلی سیکورٹی کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے جس نے ہدایت دی ہے کہ بدعنوان پولس افسران کے خلاف کارروائی کو سوشل میڈیا پر مناسب تشہیر ملے گی، جن واقعات میں وہ شامل تھے ان تفصیلات کے ساتھ پولس تھانوں میں بدعنوان پولس افسران کی تصویریں لگائی جائیں گی۔


خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس نے اپنی ایک خبر میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ صرف ذیلی سطح کے پولس اہلکاروں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ بدعنوان سینئر انڈین پولس سروس (آئی پی ایس) افسران کی تصویروں کو بھی ترجیحات کے ساتھ نوٹس بورڈ پر چسپاں کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ بدعنوان پولس اہلکاروں کو پکڑنے کے لیے پولس فورس کو اپنی داخلی ویجلنس یونٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔

بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے سبھی پولس سربراہان کو سوشل میڈیا کنٹنٹ کا تجزیہ کرنے اور پولس رسائی کو بڑھانے کے لیے ’اِن ہاؤس‘ ٹیم بنانے کے لیے بھی کہا ہے۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ’’ٹوئٹس اور ری ٹوئٹ، سوشل میڈیا پوسٹ اور کمنٹس کو موجودہ/آئندہ ایشوز کے خصوصی ضمن کے ساتھ سوچ اور ذہنی کیفیت کو سمجھنے کے لیے سائنسی طریقے سے تجزیہ کیا جاتا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔