نتیش کی حلف برداری تقریب کا اپوزیشن کرے گا بائیکاٹ

جنتا دل یو کے سربراہ نتیش کمار آج ساتویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے جا رہے ہیں۔ راج بھون میں شام 4.30 بجے ہونے والے اس پروگرام کی خاص تیاری کی گئی ہے۔

نتیش کمار، تصویر یو این آئی
نتیش کمار، تصویر یو این آئی
user

روی پرکاش

جنتا دل یو کے صدر نتیش کمار آج ساتویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے جا رہے ہیں۔ راج بھون میں شام 4.30 بجے ہونے والی اس تقریب کی تیاریاں زور و شور سے کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی سربراہ جے پی نڈّا سمیت کئی وی وی آئی پی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ لیکن اس حلف برداری تقریب میں اپوزیشن یعنی مہاگٹھ بندھن شامل نہیں ہوگا۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو آج پٹنہ میں ہونے والی اس حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔

آر جے ڈی کا ماننا ہے کہ بہار کے عوام نے مینڈیٹ نتیش کمار کے خلاف دیا تھا اور ریاست کے عوام آر جے ڈی کے ساتھ ہیں۔ ایسے میں عوام کے مطالبہ پر تیجسوی یا ان کی پارٹی کا کوئی لیڈر حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوگا۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی خبر کے مطابق تیجسوی یادو ان 15 سیٹوں پر قانونی کارروائی کر رہے ہیں، جہاں ان کا الزام ہے کہ انھیں دھاندلی کر کے شکست دی گئی ہے۔


علاوہ ازیں آر جے ڈی نے ٹوئٹ کر حلف برداری تقریب کی مخالفت کی ہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’آر جے ڈی حلف برداری کا بائیکاٹ کرتی ہے۔ بدلاؤ کا مینڈیٹ این ڈی اے کے خلاف ہے۔ مینڈیٹ کو ’حکومتی احکام‘ سے بدل دیا گیا ہے۔ بہار کے بے روزگاروں، کسانوں، کانٹریکچوئل ملازمین، غیر مستقل اساتذہ سے پوچھیں کہ ان پر کیا گزر رہی ہے۔ این ڈی اے کے فرضی واڑے سے عوام ناراض ہے۔ ہم عوامی نمائندہ ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

بتا دیں کہ مہاگٹھ بندھن نے بہار اسمبلی انتخاب میں این ڈی اے پر ووٹ شماری کے دوران ہیرا پھیری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اسی درمیان نتیش کمار آج بہار کے وزیر اعلیٰ عہدہ کی حلف لینے جا رہے ہیں۔ بہار کے گورنر پھاگو چوہان نتیش کمار کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ ان کے ساتھ دو نائب وزیر اعلیٰ بھی حلف لیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔