این ایس یو آئی نے دہلی یونیورسٹی میں غیر جانبدار اور شفاف انتخاب کرانے کا کیا مطالبہ، وائس چانسلر کو لکھا خط

ورون چودھری کے مطابق اے بی وی پی نے انتخابی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، کالج احاطہ میں پارٹیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی خاموش منظوری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس کرتے ہوئے این ایس یو آئی لیڈران</p></div>

پریس کانفرنس کرتے ہوئے این ایس یو آئی لیڈران

user

قومی آواز بیورو

نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے آج ایک پریس کانفرنس منعقد کر دہلی یونیورسٹی انتظامیہ اور دہلی پولیس سے اسٹوڈنٹس یونین انتخاب میں غیر جانبداری اور شفافیت یقینی بنانے کی اپیل کی۔ این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے آئندہ انتخابات میں جیت کا بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم اس انتخاب کو 0-4 سے جیتیں گے۔‘‘ اس دوران انھوں نے انتخاب کو لے کر اے بی وی پی کی سرگرمیوں کو ہدف تنقید بھی بنایا۔

پریس کانفرنس کے دوران ورون چودھری نے اے بی وی پی اور آر ایس ایس سے جڑے اراکین کی انتخابی افسران کی شکل میں تقرری پر سوال اٹھائے۔ انھوں نے یونیورسٹی انتظامیہ اور مقامی افسران سے غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں دہلی یونیورسٹی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ انتخابی عمل غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ کئی آر ایس ایس-بی جے پی سے منسلک پروفیسر انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘


ورون چودھری کا کہنا ہے کہ اے بی وی پی نے انتخابی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ کالج احاطہ میں پارٹیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی خاموش منظوری شامل ہے۔ یہ بی جے پی-اے بی وی پی کا گٹھ جوڑ جواب دہ ہونا چاہیے۔ انتخابی عمل کی غیر جانبداری برقرار رکھنے کے لیے آر ایس ایس اور بی جے پی سے جڑے پروفیسرز کو انتخابی ڈیوٹی سے ہٹایا جانا چاہیے۔

این ایس یو آئی نے دہلی یونیورسٹی میں غیر جانبدار اور شفاف انتخاب کرانے کا کیا مطالبہ، وائس چانسلر کو لکھا خط

پریس کانفرنس کے بعد این ایس یو آئی دہلی کے صدر آشیش لامبا نے دہلی یونیورسٹی وائس چانسلر کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں این ایس یو آئی کے کچھ اہم مطالبات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس میں طلبا یونین انتخاب کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کی بات بھی کہی گئی ہے اور اے بی وی پی کی قابل اعتراض سرگرمیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ بہرحال، این ایس یو آئی نے امید ظاہر کی ہے کہ سبھی طلبا انتخابی ایمانداری کے لیے ان کی مہم کی حمایت کریں گے اور دہلی یونیورسٹی میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔