اب منی پور میں پُل ہوا منہدم، ٹرک ندی میں گرا، لاپتہ ڈرائیور کی تلاش جاری

دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر وائی کھیم چند نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ میں نے متعلقہ افسران کو تین دنوں کے اندر جانچ رپورٹ سونپنے کی ہدایت دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بہار اور جھارکھنڈ میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران پُل منہدم ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، اور اب منی پور میں بھی ایک پُل منہدم ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کے امپھال مغرب ضلع میں ایک پُل گر گیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پُل پر سے ایک ٹرک گزر رہا تھا۔

منہدم پُل کا نام ’بیلی پُل‘ بتایا جا رہا ہے۔ پیر کے روز افسران نے حادثہ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اتوار کے روز سرزد ہوا۔ وانگوئی پولیس تھانہ حلقہ کے موتم فیبو میں جب لکڑی سے لدا ایک ٹرک امپھال ندی موجود پُل سے گزر رہا تھا تو اچانک یہ پُل ٹوٹ گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ٹرک جب ندی میں گرا تو علاقہ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے ٹرک میں سوار تین لوگوں کو بچا لیا، لیکن ڈرائیور لاپتہ ہو گیا۔ ڈرائیور کی شناخت ایم ڈی بوراجو کے طور پر ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 45 سال ہے۔ اس کی تلاش اب بھی جاری ہے۔


دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر وائی کھیم چند نے جائے حادثہ کا دورہ کر حالات کا جائزہ لیا ہے۔ انھوں نے اس دوران جانکاری دی کہ ’’میں نے متعلقہ افسران سے تین دنوں کے اندر جانچ رپورٹ سونپنے اور پُل کی جلد از جلد مرمت کرنے کو کہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسا لگتا ہے جیسے حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔