ہریانوی رقاصہ سپنا چودھری کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری، ہائی پروفائل دھوکہ دہی کے معاملے میں ہوئی کارروائی

دہلی پولیس کی معاشی کرائم سیل (ای او ڈبلیو) میں ان کے خلاف دھوکہ دہی کا الزام لگا کر ایک مشترکہ شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس معاملے کی جانچ کے بعد ای او ڈبلیو نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>سپنا چودھری، تصویر @<strong><a href="https://www.instagram.com/itssapnachoudhary/">itssapnachoudhary</a></strong></p></div>

سپنا چودھری، تصویر @itssapnachoudhary

user

قومی آوازبیورو

ہریانہ کی مشہور و معروف گلوکارہ و رقاصہ سپنا چودھری کو دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے اس وقت زوردار جھٹکا دیا جب ایک معاملے میں ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیس ہزاری کورٹ کی چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ رشمی گپتا نے سپنا چودھری کے خلاف درج ہائی پروفائل دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس معاملے میں کئی لوگوں کو متاثرہ بتایا جا رہا ہے۔

چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ رشمی گپتا نے سپنا چودھری کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ 13 اگست کو جاری کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس کی معاشی کرائم سیل (ای او ڈبلیو) میں ان کے خلاف دھوکہ دہی کا الزام لگا کر ایک مشترکہ شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس معاملے کی جانچ کے بعد ای او ڈبلیو نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔


غور کرنے والی بات یہ ہے کہ سپنا پر پہلے بھی دھوکہ دہی کو لے کر ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔ پرانا معاملہ ایک ڈانس پروگرام رد کیے جانے سے متعلق تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پروگرام رد کیا گیا اور ٹکٹ کا پیسہ بھی واپس نہیں کیا گیا۔ اس معاملے میں سپنا چودھری عدالت میں حاضر بھی ہوئی تھیں۔ انھوں نے اپنے خلاف جاری گرفتاری وارنٹ رد کرنے کی گزارش کی تھی۔ اے سی جے ایم شانتنو تیاگی نے اس عرضی کو منظور کرتے ہوئے 20 ہزار کا ذاتی مچلکہ داخل کرنے کا انھیں حکم دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔