نرملا سیتا رمن اور امریکی وزیر خزانہ کے مابین عالمی معاشی امور پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خزانہ یلن نے دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیحات کے پیش نظر دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر ہندوستان کی وزیر خزانہ سیتارمن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: ہندوستان کی مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کے روز امریکی وزیر خزانہ جینیٹ ایل یلن کے ساتھ عالمی معاشی نقطہ نظر، کورونا وبا اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلیفون پر ہوئی اس گفتگو میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں معاشی اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کے لئے بھی اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک جی۔ 20 سمیت مختلف کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کریں گے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے مابین ہوئی بات چیت سے آگاہ کیا۔ بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ یلن نے ایشیاء میں امریکہ کے ایک اہم امریکی شراکت دار کی حیثیت سے ہندوستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کورونا کی وبا سے متاثرہ عالمی معیشت کو بہتر بنانے، عدم مساوات کے خلاف جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے امور پر مل کر کام کریں گے۔


امریکی وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیحات کے پیش نظر دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر ہندوستان کی وزیر خزانہ سیتارمن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ امریکی وزیر خارجہ یلن نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں ہندوستان کی کاوشوں اور تعاون کی بھی سراہنا کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔