دہلی: مشہور صحافی اور دی پرنٹ ہندی کی ایڈیٹر رینو اگل کا انتقال
ان کے انتقال سے صحافت کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ انڈین پریس کلب، ویمنز پریس کلب، مختلف صحافی تنظیموں نے ان کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے۔
نئی دہلی: دارالحکومت میں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والی ایک مشہور صحافی اور دی پرنٹ ہندی کی ایڈیٹر رینو اگل کا کل رات علاج کے دوران اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اگل کو اس ماہ کے شروع میں ایک حادثہ کا شکار ہوگئی تھیں اور ان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں تھیں جس کے بعد انہیں دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے انتقال سے صحافت کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ انڈین پریس کلب، ویمنز پریس کلب، مختلف صحافی تنظیموں نے ان کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مسکراتے مسکراتے دہلی کو بنا گئے ڈاکٹر والیہ
دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس کالج سے گریجویٹ کرنے کے بعد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) سے تعلیم حاصل کرنے والی رینو اگل خبررساں ایجنسی یونیوارتا اور فائننشیل ایکسپریس میں کام کرنے کے بعد 1996 میں برٹش براڈ کاسٹنگ سروس (بی بی سی) کی ہندی سروس میں بطور پروڈیوسر شمولیت اختیار کی اور جلد ہی انہوں نے ایک بااثر شناخت قائم کر لی۔ بی بی سی کے بعد انہوں نے پینگوئن انڈیا اور جگرناٹ پبلشنگ گروپس میں ہندی کے ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ اس وقت وہ ویب سائٹ دی پرنٹ کے ہندی ورژن کی ایڈیٹر تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : اترپردیش میں ٹرک سے ٹرین کی ٹکر، چار کی موت
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔