نیپال لینڈ سلائڈنگ حادثہ: اب تک 4 ہندوستانیوں سمیت 19 افراد کی لاشیں برآمد، راحت و بچاؤ کاری کا عمل جاری

نیپال میں مقامی افسران بچاؤ کاری کا عمل جاری رکھتے ہوئے بہار و اتر پردیش میں ہندوستانی افسران کے ساتھ بات کر رہے ہیں، پولیس کے مطابق تلاش و بچاؤ کاری کا عمل جمعرات کو بھی جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نیپال لینڈ سلائڈنگ کے بعد بچاؤ کاری کا عمل جاری، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

نیپال لینڈ سلائڈنگ کے بعد بچاؤ کاری کا عمل جاری، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

گزشتہ ہفتہ نیپال کے چتون ضلع میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد دو بسیں طغیانی مارتی ہوئی ندی میں بہہ گئی تھیں جس میں سوار لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل لینڈ سلائڈنگ کے بعد تباہی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور فوجیوں کو راحت و بچاؤ کاری میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 4 ہندوستانیوں سمیت 19 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔

دراصل چتون ضلع میں مگلنگ روڈ پر پیش آئے حادثہ میں 54 لوگ پھنس گئے تھے جن میں سے تین لوگ حادثہ کے فوراً بعد تیر کر فوراً ندی سے باہر نکل گئے تھے۔ بیرج گنج سے کاٹھمنڈو کی طرف جانے والی پہلی بس میں 7 ہندوستانی شہریوں سمیت 24 مسافر سوار تھے، اور کاٹھمنڈو سے گور جا رہی ایک دیگر بس میں 30 مسافر سوار تھے۔ دونوں بسیں لینڈ سلائڈنگ کے بعد ترشولی ندی میں گر گئیں۔


بہرحال، نیپال میں مقامی افسران بچاؤ کاری کا عمل چلانے کے لیے بہار اور یوپی میں ہندوستانی افسران کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق تلاش اور بچاؤ کاری جمعرات کو بھی جاری ہے۔ بدھ کے روز سیکورٹی اہلکاروں کی تلاشی مہم کے دوران 27 سال کے رشی پال شاہ، 30 سال کے جئے پرکاش ٹھاکر اور 23 سال کے سجاد انصاری کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔