الیکشن کے بعد مہاراشٹر میں بنے گی ایم وی اے کی حکومت، شیوسینا-یو بی ٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کا دعویٰ

آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بجٹ میں مہاراشٹرا اور ممبئی کو کچھ نہیں دیا۔ میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نومبرمیں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بنے گی اور ہم موجودہ حکومت کے تمام کنٹریکٹ رد کردیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>آدتیہ ٹھاکرے / سوشل میڈیا</p></div>

آدتیہ ٹھاکرے / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

شیوسینا-یوبی ٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی الیکشن کے بعد مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نومبر میں آ رہی ہے، اس کے بعد ٹھیکیداروں اور افسروں کی جانچ کی جائے گی۔ جانچ میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اسے جیل میں ڈالا جائے گا۔

آدتیہ ٹھاکرے نے مہاراشٹر کی شندے حکومت پربھی سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شندے نے کہا تھا کہ ممبئی کو دو سال میں گڑھوں سے پاک کر دیا جائے گا۔ اس وعدے کا کیا ہوا؟ سچائی یہ ہے کہ حکومت اپنے ہی ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیتی ہے اور ان سے ہی سڑکوں کی مرمت کرواتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں 6000 کروڑ روپے کے کنٹریکٹ جاری کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ نومبر میں جب ہماری حکومت آئے گی تو تمام ٹھیکیداروں اور تمام افسران سے تفتیش کی جائے گی۔ تحقیقات کے بعد جو بھی قصوروار پایا جائے گا اسے ہم جیل میں ڈالیں گے۔


شیوسینا-یو بی ٹی کے لیڈر نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں سے ایم ایس آر ڈی سی کا محکمہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے پاس ہے۔ سمردھی ہائی وے پر کئی مقامات پر گڑھے ہیں جس کی وجہ سے حادثات کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میونسپل کارپوریشن نے باندرہ-ورسووا سی لنک کو اپنے قبضے میں لے لیا تو بالائی حصہ ایم ایس آر ڈی سی کے پاس چلا گیا۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ 2017 سے اب تک کتنے سال گزر چکے ہیں۔ کتنا خرچ ہوا اور کتنی بار اس کے لیے ٹھیکہ دیا گیا؟ اسی طرح سے ’ پیارے ٹھیکیدار اسکیم‘ پچھلے دو سالوں سے چل رہی ہے۔

شیوسینا-یوبی ٹی کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹر کو لوٹا جا رہا ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہماری حکومت ان تمام کرپٹ ٹھیکیداروں، افسران اور وزراء کو جیل میں ڈال دے گی۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بجٹ میں مہاراشٹرا اور ممبئی کو کچھ نہیں دیا۔ میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نومبر میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بنے گی اور ہم موجودہ حکومت کے تمام کنٹریکٹ رد کردیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔