وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے تین واقعات، 47 افراد ہلاک، بچاؤ کے لیے فوج کی تعیناتی

کیرالہ کے وائناڈ میں رات گئے پیش آنے والے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے

<div class="paragraphs"><p>وائناڈ میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد کا منظر / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

وائناڈ میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد کا منظر / آئی اے اینایس

user

قومی آواز بیورو

ترواننت پورم: کیرالہ کے وائناڈ میں شدید بارش کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے اور 100 سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آ گئے۔ لوگوں کو بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے، جس میں کچھ بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ نصب شب کے بعد تقریباً 2 بجے پیش آیا۔ اس کے بعد صبح تقریباً 4.10 بجے ایک اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 100 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کیرالہ کے چیف سکریٹری وی وینو نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ تقریباً 2-3 بار ہوئی۔ زخمی ہونے والے 16 افراد کو میپاڈی، وائناڈ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین بھی اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد تمام ممکنہ امدادی کارروائیوں کو مربوط کیا جائے گا، جیسے ہی اس واقعے کے بارے میں معلوم ہوا، سرکاری مشینری نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ریاست کے تمام سرکاری ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ آج ریاستی وزیر موقع کا دورہ کر سکتے ہیں۔

حادثے کی شدت کے پیش نظر فوج سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی گئی، جس کے بعد چار دستے متحرک کر ہو گئے۔ ان میں 122 انفنٹری بٹالین (علاقائی فوج) کے دو دستے اور کنّور میں ڈی ایس سی سینٹر کے دو دستے شامل ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے لیے اب تک تعینات فوجیوں کی کل تعداد 225 کے قریب ہے، جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔