مختار انصاری کو جیل میں پڑا دل کا دورہ، باندہ جیل سے میڈیکل کالج منتقل

جیل میں 3 ڈاکٹروں کا پینل مختار انصاری کی صحت پر لگاتار نظر بنائے ہوئے تھا، ان کی صحت میں کوئی بہتری نہیں ہو رہی تھی، دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈاکٹروں نے دوبارہ انھیں میڈیکل کالج منتقل کرنا مناسب سمجھا۔

<div class="paragraphs"><p>مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مختار انصاری کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔ باندہ جیل میں بند مختار انصاری کو جمعرات کی شب اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں فوری طور پر میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ وہاں ان کا علاج چل رہا ہے اور وہ ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں تین ڈاکٹروں کا پینل مختار انصاری کی صحت پر لگاتار نظر بنائے ہوئے تھا، لیکن ان کی صحت میں کوئی بہتری نہیں ہو رہی تھی۔ آج جب انھیں دل کا دورہ پڑا تو ڈاکٹروں نے فوری طور پر انھیں میڈیکل کالج منتقل کرنا مناسب سمجھا۔


واضح رہے کہ رواں ماہ 27 تاریخ کی دیر شب تقریباً 4 بجے طبیعت ناساز ہونے پر مختار انصاری کو باندہ جیل سے اچانک میڈیکل کالج لے جایا گیا تھا۔ صبح ہوتے ہوتے جب یہ خبر پھیلی تو پتہ چلا کہ ان کی حالت سنگین ہے۔ آئی سی یو میں ونٹلیٹر پر علاج کرائے جانے کی خبریں بھی سامنے آئیں، اور پھر مختار انصاری کے گھر والوں کے ساتھ ساتھ ان کے چاہنے والے بھی باندہ پہنچنا شروع ہو گئے۔ حالانکہ کسی کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔ وقت وقت پر میڈیکل کالج ایڈمنسٹریشن نے ہیلتھ بلیٹن جاری کر ان کی صحت سے متعلق جانکاری دیتی رہی۔

تقریباً 16 گھنٹے آئی سی یو میں ایڈمٹ رہنے کے بعد مختار انصاری کو ڈسچارج کیا گیا تھا اور تب میڈیکل کالج انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ مختار کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ تین ڈاکٹروں کا ایک پینل بنایا گیا ہے جو جیل میں ان کی صحت کی دیکھ ریکھ میں رہے گا۔ اب ایک بار پھر مختار انصاری کی طبیعت خراب ہوئی ہے تو دوبارہ انھیں میڈیکل کالج میں ایڈمٹ کرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔