اتراکھنڈ میں شدید بارش کے درمیان پہاڑ کھسکنے کا واقعہ، شاہراہ پر 40 گھنٹے بعد ٹریفک بحال

لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے جوشی مٹھ-بدری ناتھ ہائی وے کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ یہ بھی راحت کی بات ہے کہ اس لینڈ سلائیڈ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے

<div class="paragraphs"><p>اتراکھنڈ میں لینڈ سلائڈ سے کھسکا ہائی وے / آئی اے این ایس</p></div>

اتراکھنڈ میں لینڈ سلائڈ سے کھسکا ہائی وے / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہرادون: چمولی ضلع میں بدری ناتھ قومی شاہراہ پر دو بڑے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے تھے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ پورا پہاڑ ہی شاہراہ پر گر آیا۔ ان میں سے ایک بدری ناتھ قومی شاہراہ پر جوشی مٹھ میں اور دوسرا پتل گنگا علاقے میں ہوا۔ اس کے بعد آخر کار پتل گنگا سڑک کو ایک بار پھر چار دھام یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، لیکن جوشی مٹھ کے قریب سڑک کا وہ حصہ جہاں لینڈ سلائڈ ہوئی تھی، ابھی تک نہیں کھولا گیا ہے۔

بدری ناتھ ہائی وے کا جوشی مٹھ کی طرف جانے والا حصہ 48 گھنٹے سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی مسافروں کے لیے بند ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بدری ناتھ، جوشی مٹھ، نیتی، مانا، تپوون، ملاری، لتا، رینی، پانڈوکیشور، ہیم کنڈ صاحب وغیرہ جیسے علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ایسے میں چار دھام یاتری پھنس گئے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق 2000 سے زائد مسافر اب بھی یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ بارڈر روڈ آرگنائزیشن یعنی بی آر او جوشی مٹھ میں سڑک کو کھولنے میں مصروف ہے۔ بارش کی وجہ سے اتراکھنڈ میں 260 سے زیادہ سڑکیں بند ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملبہ ہٹانے اور سڑک کو کھولنے کے لیے 241 جے سی بی مشینیں تعینات کی گئی ہیں۔ پانچ اضلاع میں موسلا دھار بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے اور چار دھام یاتریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔