ہاتھرس بھگدڑ معاملہ میں بابا کی گرفتاری کا مطالبہ، بی کے یو بھانو گروپ نے دی دھمکی

بھانو گروپ کے صدر نے کہا کہ ہم سب سے پہلے بابا کی گرفتاری کا مطالبہ کریں گے، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو یوگی حکومت اور مودی حکومت سے شکایت کی جائے گی اور ایک بڑی تحریک بھی چلائی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>بی کے یو بھانو گروپ، فائل فوٹو / آئی اے این ایس</p></div>

بی کے یو بھانو گروپ، فائل فوٹو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہاتھرس میں بھگدڑ کے سبب 120 سے زیادہ افراد کی موت کے معاملہ میں بھارتیہ کسان یونین کے بھانو گروپ کے صدر ٹھاکر بھانو پرتاپ سنگھ نے ستسنگ کرنے والے بھولے بابا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور سخت انداز میں کہا ہے کہ اگر بابا کے حامی بابا پر کارروائی کی مخالفت کریں گے تو ان کی ’کھوپڑی‘ تو ڑ دی جائے گی۔

خیال رہے کہ ہاتھرس بھگدڑ میں 123 لوگوں کی موت ہو چکی ہے مگر اس معاملے میں ستسنگ کا انعقاد کرنے والے بھولے بابا کے خلاف کارروائی تو دور تفتیش تک نہیں کی گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بابا اپنے سیاستی تعلقات اور اثر و رسوخ کی وجہ سے بچ رہے ہیں۔ مگر اب بابا کی گرفتاری کا مطالبہ تیز ہو رہا ہے۔

ہاتھرس حادثہ پر ایس آئی ٹی کی رپورٹ اور ایف آئی آر میں بھی بھولے بابا نارائن ساکار ہری کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل علی گڑھ میں بھولے بابا کے پیروکاروں نے بابا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ بھارتیہ کسان یونین بھانو گروپ کے قومی صدر ٹھاکر بھانو پرتاپ سنگھ نے اس حوالے سے بھی خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بابا کے حامیوں نے ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا تو بھانو گروپ کے درجنوں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی کارکن ہیں۔ ہم سب مل کر ان کی کھوپڑیاں توڑ دیں گے۔


واضح رہے کہ ہاتھرس میں 2 جولائی کو بھولے بابا کے ستسنگ کے دوران بھگدڑ میں اموات کے بعد سے بھولے بابا کئی دنوں تک روپوش رہا۔ اس کے بعد وہ ایک ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا جس میں اس نے لوگوں سے حکومت اور انتظامیہ کی کارروائی پر اعتماد کرنے کے لیے کہا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ ایک بھی قصوروار بخشا نہیں جائے گا۔ اس معاملے میں جو ایف آئی آر درج ہوئیں، ان میں بھی بابا کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ ریاستی حکومت سے لے کر تمام سیاسی پارٹیاں سیدھے بابا کا نام لینے سے بھی گریز کر رہی ہیں۔ ایسے میں بھانو گروپ نے بابا کی گرفتاری کا مطالبہ کر کے ریاست کی سیاست میں گرمی پیدا کر دی ہے۔

بھانو گروپ کے صدر نے کہا کہ ہم سب سے پہلے بابا کی گرفتاری کا مطالبہ کریں گے، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو یوگی حکومت اور مودی حکومت سے شکایت کی جائے گی اور ایک بڑی تحریک بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈھونگی بابا کے ذریعے اس طرح قتل کرایا گیا ہے جو ڈھونگی بابا پوری طرح سے برہنہ تھا اب وہی بابا اپنے آپ کو بھولے بتاتا ہے۔ مگر ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بابا کی گرفتاری کرائی جائے اور اسے سلاخوں کے پیچھے  بھجوایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔