امریکہ میں منکی پوکس کے 17000 سے زیادہ معاملے

سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق، نیویارک میں سب سے زیادہ معاملے 3124 ہیں، اس کے بعد کیلی فورنیا میں 3291 اور فلوریڈا میں 1739 معاملے سامنے آئے ہیں۔

منکی پوکس، فائل تصویر آئی اے این ایس
منکی پوکس، فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لاس اینجلس: امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز (سی ڈی سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں منکی پوکس کے 17,000 سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

سی ڈی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جمعہ تک ملک بھر میں منکی پوکس کے کل 17432 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق، نیویارک میں سب سے زیادہ معاملے 3124 ہیں، اس کے بعد کیلی فورنیا میں 3291 اور فلوریڈا میں 1739 معاملے سامنے آئے ہیں۔


امریکہ میں اب تک منکی پوکس کے معاملوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ سی ڈی سی ڈائریکٹر روچیل والنسکی نے بتایا کہ اگرچہ قومی سطح پر منکی پوکس کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن اس کے پھیلنے کی رفتار سست ہوتی نظر آرہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔