مودی بتائیں، اڈانی کی کمپنیوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کہاں سے آئے: کھڑگے

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ 56 انچ کا سینہ ہے تو جے پی سی بیٹھایئے اور 9 برسوں میں پہلی بار اوپن پریس کانفرنس کیجئے۔ ہاں۔ ان کو جواب دیجئے گا جو یہ نا پوچھے کہ آپ آم کیسے کھاتے ہیں یا آپ تھکتے کیوں نہیں۔

ملکارجن کھڑگے، تصویر یو این آئی
ملکارجن کھڑگے، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سیدھا سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں 20 ہزارکروڑ روپے کس کے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کیا، ’’نریندر مودی جی، اڈانی کی شیل کمپنیوں میں 20000 کروڑ روپے کس کے ہیں۔ للت مودی، نیرو مودی، میہول چوکسی، وجے مالیا، جتن مہتا وغیرہ کیا آپ کے 'بدعنوان بھگاؤ مہم' کے ممبر ہیں۔ کیا آپ اس اتحاد کے کوآرڈینیٹر ہیں؟ خود کو بدعنوانی کے خلاف بتا کر امیج بنانا بند کریں۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں، کرناٹک میں آپ کی حکومت پر 40 فیصد کمیشن کا الزام کیوں ہے۔ آپ میگھالیہ کی نمبر ایک کرپٹ حکومت میں کیوں شامل ہیں؟ راجستھان میں سنجیونی کوآپریٹو گھوٹالہ، مدھیہ پردیش کا پوشن گھپلہ یا چھتیس گڑھ میں نان گھوٹالہ میں کیا بی جے پی لیڈر ملوث نہیں۔


ملکارجن کھڑگے نے بدعنوانی کے معاملے میں کارروائی کے حوالے سے بی جے پی اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا، ’’اپوزیشن کے 95 فیصد لیڈروں پر ای ڈی اور بی جے پی میں شامل لیڈر واشنگ مشین سے دھل کر صاف۔ 56 انچ کا سینہ ہے تو جے پی سی بیٹھایئے اور 9 برسوں میں پہلی بارسرعام اوپن پریس کانفرنس کیجئے۔ ہاں۔ ان کو جواب دیجئے گا جو یہ نا پوچھے کہ آپ آم کیسے کھاتے ہیں یا آپ تھکتے کیوں نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔