مودی حکومت نے گھر اور ملک دونوں کا بجٹ بگاڑ دیا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر بھی شیئر کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کے بعد عوام پر دوھری مار پڑی ہے کیونکہ پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این سی
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این سی
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مہنگائی کے حوالے سے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ بجٹ پیش کرنے کے بعد سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی جیب پر پڑ رہے بوجھ کے سلسلہ میں راہل گاندھی نے کہا، ’’مودی سرکار نے بجٹ بگاڑ دیا ہے۔ ملک اور گھر دونوں کا۔‘‘

راہل گاندھی نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر بھی شیئر کی ہے۔ اس خبر میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کے بعد عوام پر دوھری مار پڑی ہے کیونکہ پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔


راہل گاندھی بجٹ کے حوالے سے مودی حکومت پر مستقل حملہ آور ہیں۔ انہوں نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ مودی کے دوستوں پر مرکوز بجٹ میں کسانوں کو پٹرول اور ڈیزل کی زیادہ قیمت ادا کرنی ہوگی اور انہیں کوئی مالی مدد نہیں ملے گی۔ انہوں نے تین زرعی قوانین کے بعد اسے کسانوں پر ایک اور وار قرار دیا تھا۔

اپنے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ مودی کے دوستوں پر مرکوز بجٹ کا مطلب ہے، مخالف حالات میں چین سے لڑنے والے فوجیوں کی کوئی مدد نہیں۔ ملک کی حفاظت کرنے والوں کے ساتھ غداری!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔