کسان تحریک کی حمایت میں 75 سابق نوکر شاہوں کا کھلا خط، حکومت کے رویہ پر اظہارِ تشویش

نوکرشاہوں نے خط میں تحریک چلا رہے کسانوں کو حمایت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کے حکومت کے رویہ اور کارروائیوں سے محسوس ہوتا ہے کہ کسانوں کے ساتھ بہت ناانصافی ہو رہی ہے۔

کسان تحریک / آئی اے این ایس
کسان تحریک / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ملک کے 75 سابقہ نوکر شاہوں نے کسان تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کھلا خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ تینوں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جاری تحریک کے تئیں مرکزی حکومت کا رویہ ابتدا ہی سے ٹکراؤ والا رہا ہے، اس طرح کے رویہ سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔

دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، جولیو ربیرو اور ارونا رائے سمیت 75 سابقہ ​​بیورو کریٹس نے کھلے خط کے ذریعے کہا کہ غیر سیاسی کسانوں کے ساتھ "غیر ذمہ دارانہ حزب اختلاف" کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے۔ نیز، کسانوں کے احتجاج کو بارہا ناکام، علاقائی، فرقہ وارانہ اور کئی طریقوں سے کمتر ظاہر کرنے کی کوششیں کی گئی جو قابل مذمت ہے۔


خط میں کہا گیا ہے کہ اگر ہندوستانی حکومت حقیقی طور پر مسئلہ کے کسی بہتر حل میں دلچسپی رکھتی ہے تو قوانین کو 18 ماہ تک ملتوی کرنے کے آدھے ادھورے اقدامات کی تجویز پیش کرنے کی بجائے اسے ان قوانین کو واپس لینا چاہیے اور دیگر ممکنہ فیصلوں پر غور کرنا چاہیے۔

نوکرشاہوں نے خط میں تحریک چلا رہے کسانوں کو حمایت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب تک کے حکومت کے رویہ اور کارروائیوں سے محسوس ہوتا ہے کہ کسانوں کے ساتھ بہت ناانصافی ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔