مودی حکومت نے ریاست کو ’خصوصی ریاست‘ کا درجہ دینے کا التزام ختم کر دیا!

لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو اسپیشل اسٹیٹ کا درجہ دینے کا التزام ختم کر دیا گیا ہے۔

نتیانند رائے، تصویر آئی اے این ایس
نتیانند رائے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ 14ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق کسی بھی ریاست کو اسپیشل اسٹیٹ کا درجہ دینے کا التزام ختم کر دیا گیا ہے۔ لوک سبھا میں منگل کے روز وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کو ترقیاتی کاموں کے لیے معاشی پیکج کی امداد دیتی ہے۔ ریاستوں کے محصولات نقصان کو دیکھتے ہوئے مرکزی التزامات کے تحت گرانٹ کی رقم جاری کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش نوتشکیل ایکٹ کے تحت آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان کئی مسائل ہیں جو ریاست کو باہمی اتفاق رائے سے سلجھانے ہیں اور اس میں مرکزی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ وزارت خزانہ نے ریاستوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے بڑی رقم جاری کی ہے لیکن خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا التزام اب ختم ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔