یکم اپریل سے 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ٹیکہ لگے گا، مرکزی حکومت کا فیصلہ

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے منگل کے روز پریس کانفرنس سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صرف اپنا رجسٹریشن نمبر بتانا ہوگا اور انہیں آسانی سے سرکاری یا پرائیویٹ مراکز سے ویکسین حاصل ہو جائے گی۔

کورونا ویکسین / یو این آئی
کورونا ویکسین / یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کے حوالہ سے حکومت ہند نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یکم اپریل سے ویکسینیشن کا دائرہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اب 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کورونا کا ٹیلہ لگوانے کے اہل ہوں گے۔ مرکزی حکومت کے اس اعلان سے آنے والے دنوں میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم میں تیزی آنے کے قوی امکانات ہیں۔

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے منگل کے روز پریس کانفرنس سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صرف اپنا رجسٹریشن نمبر بتانا ہوگا اور انہیں آسانی سے سرکاری یا پرائیویٹ مراکز سے ویکسین حاصل ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ تاحال ملک میں طبی اہلکاروں، کورونا جنگجوؤں کے علاوہ 60 سال سے زیادہ عمر والے اور 45 سال سے زیادہ ان افراد کو جو مہلک بیماری میں مبتلا ہیں، کو ٹیکہ دیا جا رہا ہے۔


پریس کانفرنس سے پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ اب تک ملک میں 4.85 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، جبکہ کورونا کی دوسری خوراک بھی تقریباً 80 لاکھ افراد کو دی گئی ہے۔ پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ صرف گزشتہ روز ہی ملک میں 32 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

خیال رہے کہ کورونا ویکسین لگانے کا دائر بڑھانے کا یہ فیصلہ ایسے وقت وقت لیا گیا ہے جب ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ملک میں روزانہ اوسطاً 15 ہزار نئے کیس آ رہے تھے لیکن گزشتہ ایک ہفتہ میں صورت حال تبدیل ہو گئی ہے اور اب روزانہ 40 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔


ہندوستان میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے لگاتار مطابلہ کیا جا رہا تھا کہ ٹیکہ کاری کے دائرہ کار اور رفتار کو بڑھانا پڑے گا اور اب حکومت نے بھی اس مطالبہ کو قبول کر لیا ہے۔ ملک میں تقریباً ہزاروں سرکاری اور نجی مراکز پر کورونا کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ سرکاری مراکز میں ویکسین کی خوراک مفت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ نجی مراکز پر 250 روپے فی خوراک کی شرح سے دستیاب کرائی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔