چھوٹے کپڑے پہن کر ’امباجی مندر‘ میں داخلہ ممنوع، مندر ٹرسٹ کا فیصلہ

مشہور امباجی مندر کے لیے مندر انتظامیہ نے کچھ سخت ضابطے طے کیے ہیں۔ ان ضابطوں میں سے ہی ایک یہ ہے کہ مندر میں آپ کو تبھی داخلہ ملے گا جب آپ ہندوستانی لباس پہن کر پہنچیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ہندو روایات کے مطابق بیشتر افراد مندر میں روایتی کپڑے یعنی دھوتی-کرتا، ساڑی، کرتا-پائجامہ پہن کر ہی داخل ہوتے ہیں، لیکن موجودہ دور میں جینس، ٹی شرٹ، ٹاپ اور چھوٹے کپڑے پہن کر بھی کئی لوگ مندر جانے لگے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی مندروں میں لباس کو لے کر اعتراضات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں۔ اب بناسکانٹھا واقع امباجی مندر میں بھی چھوٹے کپڑے پہن کر داخل ہونے کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق مندر ٹرسٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ چھوٹے کپڑے پہن کر آنے والوں کو مندر کے دروازے پر ہی روک دیا جائے۔

پالن پور کے بناسکانٹھا ضلع میں بنے مشہور امباجی مندر میں مندر انتظامیہ نے کچھ سخت ضابطے طے کیے ہیں۔ ان ضابطوں میں سے ہی ایک یہ ہے کہ مندر میں آپ کو تبھی داخلہ ملے گا جب آپ ہندوستانی لباس پہن کر پہنچیں گے۔ اگر کسی نے چھوٹے کپڑے پہن کر مندر میں گھسنے کی کوشش کی تو اسے دروازے پر ہی روک دیا جائے گا۔ مندر ٹرسٹ نے بھکتوں کے لیے ڈریس کوڈ نافذ کرنے اور چھوٹے کپڑے پہننے والے لوگوں کے داخلے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


ٹرسٹ کے انچارج منیجر ایس جے چاؤڑا نے بتایا کہ چھوٹے کپڑے پر روک تو پہلے سے تھی، لیکن اب مندر کے باہر ایک بورڈ لگا دیا گیا ہے اور لوگوں سے ہندوستانی روایت کی پاکیزگی کو برقرار رکھنے والے کپڑے پہننے کی اپیل کی گئی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ان دنوں مندر ٹرسٹ بھکتوں کے ڈریس کوڈ کو لے کر سخت نہیں ہو رہا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں بھکت دور دور سے آتے ہیں اور انھیں اس کے بارے میں جانکاری نہیں ہوتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔