لون ماریٹوریم کی مدت نہیں بڑھے گی: سپریم کورٹ

جسٹس شاہ نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ لون ماریٹوریم کو مزید نہیں بڑھایا جا سکتا اور نہ ہی اس دوران سود کو پوری طرح سے معاف کیا جا سکتا ہے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے روز ایک اہم فیصلے میں کہا کہ حکومت کو مالیاتی فیصلے کرنے کا حق ہے اور 31 اگست 2020 کے بعد لون ماریٹوریم کی مدت نہیں بڑھائی جا سکتی۔ جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے کہا کہ کورونا وبا کے سبب حکومت کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔ اس نے کہا کہ عدالت حکومت کو پالیسی جات ہدایت نہیں دے سکتی۔ 31 اگست کے بعد ماریٹوریم کی مدت بھی نہیں بڑھائی جا سکتی ہے۔

جسٹس شاہ نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ لون ماریٹوریم کو مزید نہیں بڑھایا جا سکتا اور نہ ہی اس دوران سود کو پوری طرح سے معاف کیا جا سکتا ہے۔ غور طلب ہے کہ حکومت نے بینک قرض داروں کو ماہانہ ادائیگی پر بڑی راحت دی تھی۔ در اصل گزشتہ برس ریزرو بینک نے یکم مارچ سے 31 مئی تک ماروٹوریم کی بات کی تھی جسے 31 اگست تک بڑھایا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔