بہار میں وسط مدتی انتخابات جلد ہوں گے: چراغ پاسوان

رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے کہا کہ جس طرح سے تضاد کی حکومت بنی ہے، وہ زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے۔

چراغ پاسوان، تصویر آئی اے این ایس
چراغ پاسوان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

گیا: لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر اور ایم پی چراغ پاسوان نے آج کہا کہ بہار میں بہت جلد وسط مدتی انتخابات ہوں گے، جس کا بگل پھونکا جاچکا ہے۔ چراغ پاسوان اتوار کو بودھ گیا پہنچے، جہاں کارکنوں نے ان کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔ اس دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بہار میں بہت جلد وسط مدتی انتخابات ہوں گے اس کا بگل پھونکا جاچکا ہے۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جس طرح سے تضاد کی حکومت بنی ہے، وہ زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے۔ اس کے لیے ان کی پارٹی کا تین روزہ تربیتی کیمپ 24، 25 اور 26 ستمبر کو منعقد کیا گیا ہے، جس میں ریاست سے لے کر بلاک سطح تک پارٹی کے تمام شاخوں کے صدور اور کارکنان شامل ہوں گے۔ جس میں پارٹی کی پالیسی حکمت عملی اور کامیابیوں پر بات کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں بہار میں جس طرح سے سیاسی سماجی ہلچل ہوئی، اس پر بھی تفصیل سے بات کی جائے گی۔ آنے والے وسط مدتی انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اس پر بھی بات کی جائے گی۔


وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر تبصرہ کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ وہ پہلے کہتے تھے کہ جنگل راج کے 15 سال کیسے تھے۔ یہ اپنے باپ سے پوچھو، لیکن یہ پارٹی جسے نتیش کمار جنگل راج کے نام پر کوستے تھے، اس کے ساتھ مل کر حکومت بنائی اور وزیر اعلیٰ بن گئے۔ جو وزیر اعلیٰ اپنی بات پر قائم نہ رہ سکے، وہ اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔ ایسے میں اب یہ حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے۔

چراغ پاسوان نے کہا کہ ’’میں ایک ماہر موسمیات کا بیٹا ہوں۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ نتیش کمار جلد ہی عظیم اتحاد میں شامل ہوں گے اور ایسا ہی ہوا۔ اب میں یہ بھی کہتا ہوں کہ آنے والے 6 سے 8 ماہ میں بہار میں وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس موقع پر ایل جے پی کے قومی سکریٹری اروند کمار سنگھ، ضلع صدر دلیپ سنگھ، کرشنا یادو، کملیش شرما، ستیندر شرما، سنجے رویداس خاتون لیڈر ریتا گہلوت، منا پاسوان اور کئی دیگر موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔