نوئیڈا کے ٹوئن ٹاورز 9 سیکنڈ میں زمیں دوز ہوئے، فضا میں اٹھا دھول کا غبار

دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر وپل سنگھ نے کہا کہ عمارت گرنے کے بعد دو طرح کی دھول ہوا میں اڑتی ہے۔ مٹی کے موٹے ذرات تو فوراً زمین پر گر جائیں گے لیکن چھوٹے ذرات کافی دیر تک ہوا میں موجود رہیں گے۔

نوئیڈا کے ٹوئن ٹاورز منہدم / قومی آواز/ وپن
نوئیڈا کے ٹوئن ٹاورز منہدم / قومی آواز/ وپن
user

قومی آواز بیورو

نوئیڈا: نوئیڈا کے سیکٹر 93 اے میں واقع ٹوئن ٹاورز اتوار کے روز زمیں دوز کر دیئے گے۔ اس عمارت کو 3700 کلوگرام دھماکہ خیز مواد کی مدد سے صرف 9 سیکنڈ میں مہندم کیا گیا۔ جس کے زمیں دوز ہونے کے ساتھ ہی آسمان پر گردوغبار کے بادل چھا گئے اور عمارت ملبے میں تبدیل ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق مٹی کا یہ طوفان اگلے تین سے چار دنوں تک لوگوں کو پریشان کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی اس سے بچنے کے لیے بچوں اور بوڑھوں کو ماسک پہننے کی ضرورت ہوگی۔ عمارت کے گرنے کو دیکھنے کے لیے کافی لوگ جمع ہوئے اور بہت سے لوگ فاصلے پر موجود اپارٹمنٹ کے اوپر کھڑے ہو کر اس لمحے کو اپنے کیمروں میں قید کرتے بھی نظر آئے۔


دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر وپل سنگھ نے کہا کہ عمارت گرنے کے بعد دو طرح کی دھول ہوا میں اڑتی ہے۔ مٹی کے موٹے ذرات تو فوراً زمین پر گر جائیں گے لیکن چھوٹے ذرات کافی دیر تک ہوا میں موجود رہیں گے۔ دھول کے چھوٹے ذرات دو سے تین کلومیٹر کے علاقے میں اگلے تین سے چار روز تک موجود رہیں گے۔ اگر ہوا کی رفتار زیادہ رہی تو یہ ذرات اس سے کم وقت میں ہی دور ہو جائیں گے۔

اسی درمیان اگر موقع پر بارش ہو گئی تو حالات بہت جلد معمول پر آ جائیں گے۔ لوگوں کو اس سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ضرورت ہوگی، کیونکہ سیمنٹ کے چھوٹے ذرات جو نظر نہیں آتے انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور بعد میں پھیپھڑوں میں جا کر مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ انہدام کے بعد عمارت کے ملبے کو لے جانے میں بھی وقت لگے گا اور جب اسے ٹرکوں کے ذریعے لے جایا جائے گا تو یہ دیکھنا ہو گا کہ ٹرکوں کو صحیح طریقے سے ڈھانپا جا رہا ہے یا نہیں۔ اس عمارت کو گرانے میں 17 کروڑ روپے کا بوجھ بلڈر کو برداشت کرنا پڑے گا، جب کہ ملک میں عمارت مسمار کرنے کا ایسا پہلا واقعہ ہوگا جو تاریخ میں درج ہوا۔

مسمار کرنے سے پہلے فائنل ٹرگر باکس سے منسلک کیا گیا۔ اس کے بعد 0 سے 10 تک کی الٹی گنتی شروع ہوئی اور دھماکہ کے ساتھ عین 2.30 بجے عمارت محض 9 سیکنڈ میں زمیں بوس ہو گئی۔ ٹوئن ٹاورز کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو عمارت گرانے کے لیے دوسری سوسائٹی میں پناہ دی گئی تھی، سپر ٹیک کی ایمرالڈ سوسائٹی میں موجود تمام لوگوں سے گھر خالی کرا لیا گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Aug 2022, 3:45 PM