دہلی میں ایم سی ڈی کے ذریعے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ، لاپرواہی برتنے والوں پر جرمانہ

دارالحکومت دہلی میں ایم سی ڈی کے ذریعے بڑے پپمانے پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایم سی ڈی دفتر/  آئی اے این ایس</p></div>

ایم سی ڈی دفتر/ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی میں بارش اور موسم کی نمی کی وجہ سے ڈینگو، چکن گنیا اور مچھروں سے پھیلنے والی دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس کو روکنے کے لیے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) نے پورے شہر میں اپنی مہم تیز کر دی ہے۔ اس کے لیے بڑے پپمانے پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ  کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایم سی ڈی کے ذریعے مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے بہت سی احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ایک طرف جہاں مختلف مقامات پر لاروا چیک کیا جا رہا ہے اور ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب غفلت برتنے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نوٹسز جاری کرنے کے علاوہ چالان کیا جا رہا ہے اور جرمانے بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔ ایم سی ڈی کے مطابق اس سال اب تک 1,80,19,250 گھروں کے دورے کیے گئے ہیں تاکہ مچھروں کی افزائش کا پتہ لگایا جاسکے۔ 43,650 گھروں میں مچھروں کی افزائش پائی گئی ہے۔ ایم سی ڈی نے 2,18,415 گھروں میں کیڑے مار ادویات کا چھڑکاؤ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حساس مقامات جیسے نالوں، آبی ذخائر، تعمیراتی جگہوں، پارکوں، نرسریوں، اسپتالوں، اسکولوں اور سرکاری دفاتر وغیرہ میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی۔


ایم سی ڈی نے ملیریا کی روک تھام قانون کے تحت مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے قانونی کارروائی بھی کی ہے۔ اس کے تحت اب تک 39,862 قانونی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ 9479 چالان جاری کیے گئے ہیں اور 2580 خلاف ورزی کرنے والوں پر 6,86,105 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایم سی ڈی کے مطابق ایم سی ڈی کا پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ باقاعدگی سے تمام علاقوں میں اینٹی لاروا اقدامات کر رہا ہے۔ حکومت ہند کے ذریعہ چلائے جانے والے انٹیگریٹڈ ہیلتھ انفارمیشن پلیٹ فارم (آئی ایچ آئی پی) پورٹل کے ذریعے دہلی کے تمام ہیلتھ یونٹس سے ان معاملات کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں۔ ایم سی ڈی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں اور اس کے آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں، تاکہ مچھروں کی افزائش نہ ہو سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔