شام میں انصاف پر مبنی قیامِ امن سے سب سے زیادہ فائدہ ترکی کو ہوگا: صدر اردوگان

اردوگان نے کہاکہ وہ ہرموقع پر اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ شام کی علاقائی سالمیت ترکی کے مفاد میں ہے۔ شام میں حقانیت پر مبنی امن کا قیام ہم سب کے لیے فائدہ مندہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ شام میں انصاف پر مبنی قیامِ امن سے سب سے زیادہ فائدہ ترکیہ کو ہوگا۔صدر اردوگان نےنیٹو کے مملکتی وحکومتی سربراہان کےاجلاس میں شرکت کے بعد امریکہ سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں کو بیانات اور سوالات کے جواب دیے۔

شام کے صدر بشار اسد کو ترکی کے دورے کی دعوت کے بارے میں دریافت کیے جانے پر اردوگان نے اسد سے ملاقات کر سکنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ انہوں نے ملاقات کے لیے روڈ میپ کا تعین کرنے کے فرائض وزیر خارجہ حاقان فیدان کو سونپے ہیں۔


شام میں منصفانہ امن ممکن ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے اردوگان نے کہا"ہم ہر موقع پر اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ شام کی علاقائی سالمیت ہمارے مفاد میں ہے۔ شام میں حقانیت پر مبنی امن کا قیام ہم سب کے لیے فائدہ مندہوگا۔ ہم کہتے ہیں کہ اس تعمیراتی عمل کا سب سے اہم قدم شام کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔ یہ عمل فی الحال ایک مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم مستقبل قریب میں ٹھوس اقدامات کریں گے، ہم شام میں امن کے خواہاں ہیں اور اس چیز کے علمبردار ہر کسی کو اس تاریخی اپیل کی حمایت کی توقع کرتے ہیں۔"

دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ذکر کرتےہوئے صدر نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ترکی نے اس عمل میں کتنی قربانیاں دی ہیں، لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسے تنہا چھوڑ دیا گیا، ترک صدر نے دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے والے اتحادیوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا۔


عراق کی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف جنگ کے بارے میں صدر نے کہا کہ عراق نے اس سلسلے میں میدان میں ٹھوس اقدامات کیے ہیں، اگرچہ یہ کافی نہیں مگر تسلی بخش ضرور ہیں۔ اردوگان نے سلیمانیہ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے خود کو دور نہیں کرتے تو فضائی حدود کی پابندی جاری رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔