ابھی جیل میں ہی رہیں گے منیش سسودیا، عدالت نے عدالتی تحویل میں 8 مئی تک توسیع کر دی

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا فائل فوٹو  / آئی اے این ایس</p></div>

منیش سسودیا فائل فوٹو / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

سسودیا نے گزشتہ ہفتہ لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لئے تشہیر کرنے کے لئے پیش کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی۔

عدالتی تحویل ختم ہونے پر جمعہ کو سسودیا کو راؤس اوینیو کورٹ کی جج کاویری باویجا کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے سابقہ سماعت کے دوران دائر کی گئی مستقل ضمانت کی فرخواست پر اپنا فیصلہ 30 اپریل کے لئے محفوظ رکھا تھا۔ انہوں نے ان معاملوں میں ضمانت کی درخواست کی تھی جن میں سی بی آئی اور ای ڈی دونوں کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


قبل ازیں، ای ڈی نے سسودیا اور دیگر ملزمان پر معاملہ کی سماعت میں تاخیر کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کی درخواست ضمانت کی حمایت میں سسودیا کے کے وکیل موہت ماتھر نے تفتیش پوری کرنے کے خلاف دلیل دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے موکل کو مبینہ رشوت کی رقم سے منسل کرنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

موہت ماتھر نے کہا کہ جرائم کی مبینہ آمدنی سے سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہ ہونے کی بات ثابت نہیں ہوئی۔ مقدمہ میں تاخیر کے حوالہ سے کہا کہ سسودیا کو کورٹ جانے کی اجازت دینے والا حکم 6 مہینے پرانا ہے اور تفتیش اب تک پوری ہو جانی چاہئے تھی۔

معاملہ میں ایک دیگر ملزم بینائے بابو کو دی گئی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے ماتھر نے درخواست ضمانت منظور کرنے کے لئے دلیل دی تھی کہ سسودیا با بااثر عہدے پر فائز نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔