گجرات میں شکست سے بوکھلائی بی جے پی، کانگریس امیدوار پر قاتلانہ حملہ، الیکشن کمیشن کرے کارروائی: کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہمارے ایم ایل اے اور گجرات کی دانتا اسمبلی سیٹ سے قبائلی امیدوار کانتی بھائی کھراڈی پر کل دیر رات بی جے پی کے غنڈوں نے وحشیانہ حملہ کیا۔

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 93 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ ادھر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ٹوتٹ کیا، "ہمارے ایم ایل اے اور گجرات کی دانتا اسمبلی سیٹ سے آدیواسی امیدوار، شری کانتی بھائی کھراڈی جی پر کل دیر رات بی جے پی کے غنڈوں نے وحشیانہ حملہ کیا۔ انہیں اپنی جان بچانے کے لیے جنگلوں میں چھپنے پر مجبور کیا گیا۔ کیا ای سی کو اس پر کارروائی نہیں کرنی چاہیے؟ بی جے پی شکست کے خوف سے گھبرا گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔