فرانس اور انگلینڈ کواٹر فائنل میں داخل، مراکش اب واحد افریقی ٹیم بچی ہے

فتح نے افریقی ٹیموں کے خلاف انگلینڈ کی اب تک کے جاری ناقابل شکست دور کو 21 مقابلوں  تک بڑھا دیا ہے  جن میں عالمی کپ کے آٹھ میچ بھی شامل ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

سید خرم رضا

انگلینڈ  اور فرانس نے  فیفا  عالمی  کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں   اپنی جگہ بنا لی ہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنی حریف ٹیموں کو آسانی کے ساتھ ہرا دیا ۔ فرانس نے ایک گول کے مقابلہ تین گولوں سے پولینڈ کو شکست دی جبکہ انگلینڈ نے افریقی چیمپئن سینیگال کی ٹیم کو صفر کے مقابلہ تین گولوں سے شکست دی ۔

انگلینڈ نے اپنے اسکورنگ فارم کو جاری رکھتے ہوئے البیت اسٹیڈیم میں راؤنڈ آف 16 کے میچ میں سینیگال کو 3-0 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن فرانس کے ساتھ آخری آٹھ کے مقابلے میں جگہ بنا لی ہے۔


جارڈن ہینڈرسن، ہیری کین اور بوکایو ساکا نے انگلینڈ کی ٹیم کے لیے ایک ایک گول  کیا۔  انگلینڈ نے اب تک ٹورنامنٹ میں 12 گول اسکور کر لیے ہیں، جو روس میں گزشتہ ایڈیشن میں حاصل کیے گئے ورلڈ کپ  میں ان کے سب سے زیادہ گولوں کے برابر ہے۔

پہلے ہاف میں سینیگال کے پاس امکانات تھے لیکن  انگلینڈ کو 38 ویں منٹ میں ہینڈرسن نے  گول کر کے آگے کر دیا۔ اس کے بعد  انگلینڈ نے  افریقی ٹیم  کو سنبھلنے کا موقع نہیں   دیا اور  کین نے پہلے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں ایک گول کے ساتھ قطر میں اپنا کھاتہ کھول دیا۔ دسرے ہاف میں ساکا نے ۵۷ ویں منٹ میں تیسرا گول کیا اور یہ ان کا اس عالمی  کپ میں اب تک کا تیسرا گول تھا۔


اس فتح نے افریقی ٹیموں کے خلاف انگلینڈ کی اب تک کی  جاری ناقابل شکست دور  کو 21 مقابلوں  تک بڑھا دیا ہے  جن میں عالمی کپ کے آٹھ میچ بھی شامل ہیں۔ مراکش، جو منگل کو اسپین کا سامنا کرے گا، اب ٹورنامنٹ میں واحد افریقی ٹیم رہ گئی ہے۔

معطل شدہ ادریسہ گوئے کی غیر موجودگی اور زخمی چیخو کوئیٹے نے سینیگال کے مڈفیلڈ کو بہت کمزور کر دیا تھا۔دوسری جانب سادیو مانے پہلے ہی چوٹ کی وجہ سے سینیگال ٹیم سے باہر ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔