پونے پورش معاملہ: ملزم کی رہائی کے خلاف مہاراشٹر پولیس سپریم کورٹ جائے گی

پونے پولیس نے ریاستی حکومت کو تجویز دی تھی کہ ملزم کی آزادی سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے، اسے شندے حکومت نے منظور کر لیا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے ملزم کو 25 جون کورہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>پونے حادثے کی پورش کار/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

پونے حادثے کی پورش کار/ تصویر: آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

پونے پورش معاملے میں نابالغ ملزم کی رہائی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مہاراشٹر پولیس اب سپریم کورٹ جانے والی ہے۔ ریاست کی ایکناتھ شندے حکومت نے پولیس کو اس کی اجازت دے دی ہے۔ 25 جون کو بامبے ہائی کورٹ نے مجرم کو نابالغ حراستی مرکز سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو جیل میں رکھنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جوینائل جسٹس بورڈ کے فیصلے کو تبدیل کر دیا تھا اور ملزم کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

بامبے ہائی کورٹ کے ذریعے ملزم کی رہائی کے خلاف اب پونے پولیس سپریم کورٹ سے رجوع کرنے جا رہی ہے۔ معلومات کے مطابق پونے پولیس نے 26 جون کو ریاستی حکومت کو اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تجویز دی تھی جسے شندے حکومت نے منظور کر لیا ہے۔ 

واضح رہے کہ 19 مئی کو پونے میں پورش کار میں سوار ایک نابالغ نوجوان نے دو لوگوں کو کچل دیا تھا۔ نابالغ پر الزام ہے کہ اس نے بائک کو زور سے ٹکر ماری جس کی وجہ سے ایک نوجوان اور ایک لڑکی کی موت ہو گئی تھی۔ نوجوان ایک بڑے تاجر کا بیٹا ہے اور اس پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام ہے۔


حادثے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا لیکن اسے سڑک تحفظ پر 300 الفاظ کا مضمون لکھنے کی ’سزا‘ دیتے ہوئے چند گھنٹے بعد ہی رہا بھی کر دیا تھا۔ اس پر لوگوں میں ناراضگی پھیل گئی اور اس کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ عدالت نے ملزم کو نابالغ حراستی مرکز میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ نے 25 جون کے اپنے فیصلے میں ملزم کو نابالغ حراستی مرکز سے رہا کرنے کا صادر کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔