مہاراجہ وشویندر سنگھ کا بیوی اور بیٹے پر بھرت پور شاہی خاندان کے زیورات چوری کرنے کا الزام، درج کرائی ایف آئی آر

وشویندر سنگھ کے مطابق یہ تمام زیوارت ڈیفنس کالونی میں واقع نئی دہلی والٹ لمیٹڈ کے مشترکہ لاکر نمبر 1402 میں رکھے گئے تھے، اور جو ان کی اجازت کے بغیر 16 بار کھولا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>وشویندر سنگھ / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

وشویندر سنگھ / تصویر: آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

بھرت پور شاہی خاندان کے رکن راجستھان کے سابق وزیر مہاراجہ وشویندر سنگھ نے مبینہ طور پر بھرت پور کے متھرا گیٹ تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں انہوں نے بیوی دیویا سنگھ اور بیٹے انیرودھ پر اپنے بھرت پور شاہی خاندان کے زیورات چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ماں اور بیٹے نے کروڑوں روپے کے سونے اور ہیرے کے زیورات چرائے ہیں جن پر ان کے خاندان کا حق تھا۔

ریاست کے سابق کابینی وزیر نے پولیس کو بتایا ہے کہ دیویا اور انیرودھ نے بھرت پور رائل فیملی ریلیجس اینڈ سیریمونیل ٹرسٹ کے لاکر سے سونے اور ہیرے کے 10 کلو گرام زیورات چرائے ہیں جن کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ یہ زیورات ڈیفنس کالونی میں واقع نئی دہلی والٹ لمیٹڈ کے مشترکہ لاکر نمبر 1402 میں رکھے گئے تھے۔ وشویندر سنگھ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر لاکر کو 16 بار کھولا گیا۔


وشویندر سنگھ نے اپنی شکایت میں مزید کہا ہے کہ دیویا اور انیرودھ نے بھرت پور رائل فیملی کے ریلیجس اینڈ سیریمونیل ٹرسٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ٹرسٹ کی ان کی رکنیت 19 مارچ 2024 کو ختم ہوگئی تھی۔ میں 2 اپریل 2011 کو 10 کلو سونا لے کر آیا تھا۔ اسے بھرت پور میں محفوظ رکھنے کی کوئی جگہ نہیں تھی اس لیے اسے دہلی کے لاکر میں رکھا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق اس معاملے پر وشویندر سنگھ کا ردعمل جاننے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے بات نہیں ہو سکی۔ ان سے رابطہ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ پولیس نے بھی اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس دوران شکایت کی ایک کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھرت پور شاہی خاندان کے رکن وشویندر سنگھ نے اپنی بیوی اور بیٹے کے خلاف گزشتہ ماہ ایس ڈی ایم کورٹ ( بھرت پور) میں یہ کہتے ہوئے درخواست دائر کی تھی کہ انہیں مناسب کھانا نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔ وشویندر سنگھ نے کہا تھا کہ انہیں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا، معاشی طور پر کمزور کیا جا رہا ہے اور ان کی آبائی جائیداد پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ درخواست میں وشویندر سنگھ نے اپنی بیوی اور بیٹے سے ہر ماہ 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔