مدھیہ پردیش: وزیر اعظم مودی نے وندے بھارت ٹرینوں کو دکھائی ہری جھنڈی

پی ایم مودی نے رانی کملا پتی اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہونے والے اسکولی بچوں سے ملاقات کی اور وندے بھارت ٹرین کے لیے بچوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز کا بھی مشاہدہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر بشکریہ پی آئی بی</p></div>

پی ایم مودی، تصویر بشکریہ پی آئی بی

user

یو این آئی

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ راجدھانی بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے مدھیہ پردیش کو دو نئی وندے بھارت ٹرینوں سمیت ملک کو پانچ نئی وندے بھارت ٹرینوں کی سوغات دی۔ وزیر اعظم نے راجدھانی بھوپال سے اندور کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ مودی نے اس سے پہلے ٹرین کا معائنہ بھی کیا۔ وہ کچھ دیر ٹرین کے اندر بھی گئے۔ انہوں نے رانی کملا پتی اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہونے والے اسکولی بچوں سے ملاقات کی اور وندے بھارت ٹرین کے لیے بچوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیر اعظم کو تقریباً 10 منٹ تک بچوں سے بات کرتے اور ان کی رہنمائی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

سرکاری معلومات کے مطابق، یہ وندے بھارت ایکسپریس بھوپال (رانی کملاپتی) - اندور، بھوپال (رانی کملا پتی) - جبل پور، رانچی - پٹنہ، دھارواڑ - بنگلورو اور گوا (مڈگاؤں) - ممبئی کے درمیان چلیں گی۔ گوا، بہار اور جھارکھنڈ کو پہلی بار وندے بھارت ٹرین کنیکٹویٹی حاصل ہوگی۔


اس سے پہلے وزیر اعظم آج صبح تقریباً 10 بجے فضائیہ کے خصوصی طیارے سے راجدھانی بھوپال کے راجہ بھوج ہوائی اڈے پر پہنچے۔ مودی کو ہوائی اڈے سے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے برکت اللہ یونیورسٹی کیمپس میں قائم ہیلی پیڈ تک پہنچنا تھا اور وہاں سے انہیں سڑک کے ذریعے قریبی رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن لے جانے کا پروگرام تھا۔ لیکن بارش کی وجہ سے مودی کو ہیلی کاپٹر سے جانے کے بجائے سڑک کے ذریعے رانی کملا پتی اسٹیشن لے جایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔