حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، شیخ یوسف مسجد نمرہ میں خطبہ حج کریں گے پیش

سعودی عرب میں آج 9 ذو الحج کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔ شیخ یوسف مسجد نمرہ میں خطبہ حج پیش کریں گے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب میں آج 9 ذو الحج کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔ شیخ یوسف مسجد نمرہ میں خطبہ حج پیش کریں گے۔ قبل ازیں، مسجد نمرہ میں حاجیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ سعودی وزارت اسلامی نے بتایا کہ مسجد نمرہ میں پر تعیش اور مہنگے قالین بچھا دیے گئے ہیں۔ مسجد میں عالمی معیارت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ مسجد کا رقبہ 125 ہزار مربع سے زیادہ ہے۔ مسجد میں مرد و خواتین کے لیے ایک ہزار بیت الخلا تیار کرلیے گئے ہیں۔ معذور افراد کے لیے الگ خصوصی بیت الخلا بنائے گئے ہیں۔

وزارت نے نمرہ مسجد کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا ایک پیکج نافذ کیا گیا ہے جس میں ایئر کنڈیشنگ اور ایئر پیوریفیکیشن کا سسٹم شامل کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم آکسیجن کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے ایک گھنٹے میں دو بار تازہ ہوا کے مکینیکل اخراج کرتا اور 100 فیصد خالص ہوا پیدا کرتا ہے۔ مسجد میں معذور افراد کے لیے مخصوص راہداریاں کو بہتر بنایا گیا ہے۔


مسجد کو نگرانی کے کیمرے اور معلوماتی انٹرایکٹو سکرینیں بھی فراہم کی گئی ہیں جو حجاج کی دلچسپی کے تعلیمی مواد کو مختلف بین الاقوامی زبانوں میں نشر کر رہی ہیں۔ ایک خودکار روبوٹ سروس سائل اور علما کرام کی ٹیم کے درمیان بصری رابطے کے ذریعے براہ راست رابطے کی اجازت دیتا ہے۔

وزارت نے مسجد نمرہ میں مقدس گھر کے زائرین کے لیے ایک "وائی فائی" سروس بھی فراہم کی ہے تاکہ وہ مسجد نمرہ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے مستفید ہو سکیں۔

واضح رہے وزارت اسلامی امور نے 15 سروس کمیٹیاں تفویض کی ہیں جن میں ملازمین، منتظمین، انجینئرز، مانیٹر، نگران، مبلغین اور مترجم شامل ہیں تاکہ حجاج کرام کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔